• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 11:26 شام
  • پاکستان

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

(18 ستمبر 2026): 100 سال میں پہلی بار سائنسدانوں نے جنگلی بلی کی ایک نئی نسل دریافت کر لی جو بولیویا کے جنگلات میں رہتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی کی نئی نسل سائز میں کافی چھوٹی ہے اور اپنے دھبوں اور لکیروں کی وجہ سے اب تک دوسری جنگلی بلیوں جیسی سمجھی جاتی رہی ہے۔

لیوکارڈس تلکایو یعنی تلکایو ٹائیگر بلی انتہائی دبلی پتلی اور گول کانوں کی مالک ہے۔ یہ بولیویا کے علاقے یونگاس میں رہتی ہے جو کہ وہ مقام ہے جہاں انڈیز کے پہاڑ ایمیزون سے ملتے ہیں۔

اس دریافت کی تفصیلات سائنسی جریدے کرنٹ بائیولوجی میں شائع کی گئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مطالعے کی مصنفہ پاؤلا نوگالس اسکارونز نے بتایا کہ تقریباً ہر نئی دریافت ہونے والی نسل سائز میں چھوٹی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار یہ ایک بلی ہے، یہ واقعی ایک انوکھا واقعہ ہے، اور ایسا 100 سال میں نہیں ہوا، کسی اور نے اس کا نام نہیں رکھا تھا کسی اور نے اس کی وضاحت نہیں کی تھی۔

بولیویا کے شہر لا پاز میں واقع یونیورسٹیڈ مائر ڈی سان اندریس سے تعلق رکھنے والی پاؤلا نوگالس اسکارونز نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک شاندار کامیابی ہے کہ دنیا کو لیوکارڈس تلکایو کی صورت میں بلی کی ایک نئی نسل ملی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کو یہ معلوم نہیں ہے کہ اس وقت جنگلات میں کتنی تلکایو ٹائیگر بلیاں موجود ہیں۔

محققین نے ڈی این اے کے وہ ٹیسٹ کیے جن سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ بلی بلیوں کی ایک بالکل نئی اور منفرد قسم سے تعلق رکھتی ہے۔

سائنسدانوں کو اُمید ہے کہ اس دریافت سے ٹائیگر بلیوں جو کہ جنوبی اور وسطی امریکا میں پائی جانے والی چھوٹی جنگلی بلیوں کا ایک گروہ ہیں، کے تحفظ کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے