• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 2:28 شام
  • Australia

اس بات کا 10 فیصد امکان ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی تمام انسانوں کو ختم کر دے گی۔

یہ انتباہ اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی انتھروپک کے لیے کام کرنے والے ایک سیفٹی محقق نے اس وقت کیا جب اسی کمپنی کے ایک اور عہدیدار نے ان خدشات کے ساتھ اسے چھوڑ دیا کہ اے آئی لیبز ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔

انتھروپک کے محقق جیکب کوسن نے کہا کہ وہ کمپنی کو چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ 'کمپنیوں کے درمیان خود کو بہتر بنانے والے سپر انٹیلی جنس سٹمز کی تیاری کا مقابلہ ہو رہا ہے اور ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے'۔

خود کو بہتر بنانے والے سسٹمز سے مراد ایسے اے آئی سسٹمز ہیں جو کسی انسانی مداخلت کے بغیر اپنی صلاحیت کو بہتر بناسکیں گے۔

ابھی ایسے سسٹمز تو موجود نہیں مگر اے آئی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔

جیکب کوسن نے کہا کہ 'اس ٹیکنالوجی کی طاقت کو نظر انداز مت کریں، یہ خود کو ایسے طاقتور سسٹمز میں تبدیلی کرسکتی ہے جو کسی بھی چیز کو ہیک کرلیں گے، کسی بھی شعبے کو راتوں رات انقلابی انداز سے بدل دیں گے جبکہ اختیار اور وسائل کو حاصل کرلیں گے، ہم سب اس پیشرفت کو دیکھ رہے ہیں اور اس پیشرفت کی رفتار میں سست نہیں ہو رہی'۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے اس یقین کے ساتھ اے آئی سسٹمز تیار کیے جا رہے ہیں جو اس دہائی کے اختتام تک ہم سب کو مارنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

اس بیان پر انتھروپک کی سائنسی ٹیم کے سربراہ ایون ہیوبینگر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نہ صرف جیکب کوسن کو درست قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ کمپنی کے پاس اس منظرنامے کے حوالے سے کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جیکب درست ہے، ہم سب کا ماننا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کا خاتمہ کرسکتی ہے، میرے ذاتی خیال میں ایسا 10 فیصد امکان ہے کہ ایک دہائی میں ایسا ہو جائے گا، میرا یہ بھی ماننا ہے کہ انتھروپک کی جانب سے ہر ممکن بہترین کوشش کی جا رہی ہے مگر ہمارے پاس سپر انٹیلی جنس سے جڑے خطرات سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ اے آئی ماڈلز سے لاحق خطرہ بہت کم ہے اور ہم سپر انٹیلی جنس سسٹمز کے ابھرنے کے حوالے سے فکرمند ہیں، جن کی جانب پیشرفت توقعات سے زیادہ تیزی سے ہو رہی ہے۔

انتھروپک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی

اے آئی استعمال کرنے والے طالبعلم تدریسی سرگرمیوں میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، تحقیق

ایونٹ سے ایک دن پہلے ایپل کے آئی فون 18 پرو ماڈلز کا ڈیزائن لیک

وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا

بہت جلد آپ ایک ہی فون نمبر کو 2 آئی فونز میں استعمال کرسکیں گے

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف

سستے تھرڈ پارٹی چارجر سے آپ کے فون کو ایک غیرمتوقع اثر کا سامنا ہوتا ہے

جی میل، ڈاکس اور کیپ کیلئے گوگل نے اے آئی وائس فیچرز متعارف کرا دیے

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت متعارف ہونے سے پہلے ہی لیک ہوگئی

اوپن اے آئی نے اپنا سب سے طاقتور اور ایڈوانسڈ اے آئی ماڈل جی پی ٹی 6 متعارف کرا دیا

اقوام متحدہ میں دنیا کے عالمی نقشے میں صدیوں بعد تبدیلی پر کیوں غور کیا جا رہا ہے؟

چیٹ جی پی ٹی اور کلاڈ سمیت معروف اے آئی ماڈلز کی سروسز بیک وقت معطل

تازہ ترین

• 9 منٹ پہلے 10 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک دہائی میں انسانوں کا خاتمہ کر دے گی، ایک محقق کا دعویٰ

• 23 منٹ پہلے سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان آپس میں الجھ پڑے، نوک جھونک اور تلخ کلامی

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان آپس میں الجھ پڑے، نوک جھونک اور تلخ کلامی

• 24 منٹ پہلے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

• 51 منٹ پہلے 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

• 1 گھنٹے پہلے القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

• 1 گھنٹے پہلے تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کا پہلی اننگز میں انگلینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز، 107 پر 9 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کا پہلی اننگز میں انگلینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز، 107 پر 9 کھلاڑی آؤٹ

• 2 گھنٹے پہلے آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

• 3 گھنٹے پہلے عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر

عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے