سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
اسلام آباد (9 ستمبر 2026): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔
بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کیلیے بچے کی والدہ کا بینظیر کفالت پروگرام میں اہل ہونا ضروری ہے، بچے کا نادرا سے جاری کردہ فارم ب ہونا لازمی ہے۔
رجسٹریشن کیلیے بچے کو ہمراہ لے کر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر جائیں، بچے کا فارم ب اور وہ موبائل نمبر فراہم کریں جو بی آئی ایس پی ریکارڈ میں پہلے سے رجسٹرڈ ہے، رجسٹریشن کے بعد دفتر سے انرولمنٹ سلپ حاصل کریں جسے بسے کے اسکول سے مکمل کروائیں۔
انرولمنٹ میں کلاس، سیکشن، کلاس ٹیچر کا نام، ہیڈ ٹیچر کے دستخط اور دیگر مطلوبہ معلومات درج ہوں، مکمل شدہ انرولمنٹ سلپ دوبارہ بی آئی ایس پی تحصیل دفتر میں جمع کروائیں، ضروری تصدیق مکمل ہونے کے بعد بچے کا تعلیمی وظیفہ جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وظیفہ جاری رکھنے کیلیے بچے کی اسکول میں کم از کم 70 فیصد حاضری ضروری ہے، اسکول تبدیل ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر کو اطلاع دیں تاکہ ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کیا جا سکے۔
یہ بھی واضح رہے کہ بی آئی ایس پی کی تمام سہولیات مفت ہیں لہٰذا کسی بھی مرحلے پر پیسوں کا مطالبہ کیا جائے تو فوری طور پر شکایت درج کروائیں۔
