• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 3:03 شام
  • Australia

امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں میں مشرق وسطیٰ میں اہلکاروں اور فوجی تنصیبات کی تعداد کم کرنے پر غور جاری ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے میں کامیاب ہونے کی صورت میں خطے میں امریکی موجودگی میں نمایاں کمی میں غور جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائن الیون حملوں کے بعد امریکا نے عراق، افغانستان، شام، ایران، یمن اور لیبیا میں کارروائیوں کے لیے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بے پناہ وسعت دی تھی تاہم ایران کے ساتھ حالیہ تنازع نے مشرق وسطیٰ میں امریکی انفراسٹرکچر کی خامیوں اور کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی اور انٹیلی جنس حکام کے درمیان اس حوالے سے ہونے والی غیر رسمی بات چیت کا مقصد ایک ایسی جنگ کے بعد کے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنا ہے جس کے بارے میں صدر کی جانب سے کوئی واضح پالیسی نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت بھی مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار امریکی فوجی، 2 طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک درجن سے زائد دیگر جنگی بحری جہاز موجود ہیں اور واپس بلائے گئے سی آئی اے اہلکاروں کو بھی دوبارہ خطے میں بھیجا جا رہا ہے۔

امریکی فوج خطے میں باقی رہ جانے والے اپنے دستوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

دو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون اور میزائل حملوں سے بچنے کے لیے بعض حساس تنصیبات کو زیرِ زمین منتقل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، اگرچہ پینٹاگون طویل عرصے سے فوجی اڈوں کو زیرِ زمین منتقل کرنے پر غور کر رہا تھا لیکن ایرانی حملوں کے بعد اس منصوبے پر فوری عمل درآمد کی ضرورت شدت اختیار کر گئی ہے۔

فوجی حکام نے آئندہ سال تک خطے میں امریکی فورسز کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے مختلف ممکنہ لائحہ عمل بھی تیار کر لیے ہیں۔

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ

حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

برطانیہ کے ائیر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں خرابی دور، سسٹم بحال کردیا گیا

برطانوی پابندیوں کے جواب میں اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے عالمی رہنما کی تنخواہ میں مزید 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا

7 اکتوبر کے حملے سے قبل اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے انتباہ نظر انداز کیا: اسرائیلی اخبار

روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے امریکی حکام کا مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی میں کمی اور تنصیبات زیرِ زمین منتقل کرنے پر غور: رپورٹ

• 48 منٹ پہلے تیسرا ٹیسٹ: پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

• 1 گھنٹے پہلے 10 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک دہائی میں انسانوں کا خاتمہ کر دے گی، ایک محقق کا دعویٰ

10 فیصد امکان ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی ایک دہائی میں انسانوں کا خاتمہ کر دے گی، ایک محقق کا دعویٰ

• 1 گھنٹے پہلے سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان آپس میں الجھ پڑے، نوک جھونک اور تلخ کلامی

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان آپس میں الجھ پڑے، نوک جھونک اور تلخ کلامی

• 1 گھنٹے پہلے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

• 2 گھنٹے پہلے 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

• 2 گھنٹے پہلے القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

• 2 گھنٹے پہلے آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے