سیشن عدالت میں انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کے مقدمہ میں میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست دائر کردی
سیشن عدالت جنوبی کی عدالت میں وکیل صفائی نے کوکین کوئن انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کے مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔
سیشن عدالت میں کوکین کوئن انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کے مقدمہ میں میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے بریت کی درخواست دائر کردی۔
وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ بریت کی درخواست زیر دفعہ 265-K کے تحت دائر کی گئی ہے۔ ملزمہ کیخلاف گذری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے۔
ملزمہ کیخلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ مذکورہ مقدمہ سے اس سے قبل ملزم علی خان کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کیا جاچکا ہے۔ ملزمہ کو بھی مقدمہ سے بری کیا جائے۔
ملزمہ کو پہلے ہی گزری میں درج تین مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔ عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وکیل سرکار سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
