• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 6:38 شام
  • پاکستان

جیل میں بلیاں بھی سیکیورٹی گارڈ بن گئیں، لارنس بشنوئی کے ساتھی کی جان بھی بچائی!

صرف ڈیڑھ گھنٹہ سوئیں اور لکھ پتی بن جائیں! دنیا کا انوکھا مقابلہ

خاتون کی جعلی افسر بن کر سیاستدان سے شادی، گھر کا صفایا کر کے فرار

برازیلین اسٹار فٹبالر ونیشیئس جونیئر اصلی نہیں بلکہ ہم شکل یا ’’کلون‘‘ ہیں؟

پولینڈ کے ایک اسکول میں چاقو حملے میں7 افراد زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اوسٹرولیکا شہر میں 19سال کے نوجوان نے طلبہ پر حملہ کیا جسے پولیس نے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ پولینڈ کے ایک ہائی اسکول میں چاقو کے حملے میں سات افراد کے زخمی ہونے کے بعد حکام نے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت وارسا سے 120 کلومیٹر (75 میل) شمال میں واقع شہر اوسٹرویلیکا (Ostroleka) کے ایک اسکول میں پیش آیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی ایک دھندلی تصویر بھی جاری کی۔ اوسٹرویلیکا کی پراسیکیوٹر ایلزبیٹا لوکاسیوچ (Elzbieta Lukasiewicz) نے بتایا کہ متاثرین میں طلبہ اور اساتذہ شامل تھے۔

لوکاسیوچ نے نیوز چینل TVN24 کو بتایا، "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لڑکا اسکول میں داخل ہوا اور اس نے ایک خطرناک آلے سے طلبہ اور اساتذہ پر حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا، "میرے پاس موجود معلومات کے مطابق، آٹھ افراد زخمی ہوئے۔” فائر ڈیپارٹمنٹ نے خبر رساں ادارے PAP کو بتایا کہ زخمیوں میں تین بالغ افراد اور پانچ نوجوان (ٹین ایجرز) شامل ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے