• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 5:47 شام
  • پاکستان

میں ذاتی حیثیت میں بطور وکیل اس کیس میں پیش ہوتا رہا ہوں اس لیے مناسب نہیں کہ میں اس درخواست پر سماعت کا حصہ بنوں،جج

بشریٰ بی بی نے 2023ء میں دائر مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تاہم جسٹس امجد پرویز نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس امجد پرویز پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار بشری بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ آصف شہزاد ساہی پیش ہوئے۔

جسٹس امجد پرویز نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں بطور وکیل اس کیس میں پیش ہوتا رہا ہوں اس لیے مناسب نہیں کہ میں اس درخواست پر سماعت کا حصہ بنوں۔

اس بیان پر عدالت نے درخواست دوسرے بنچ میں مقرر کرنے لیے رجسٹرار آفس کو بھجوا دی۔

درخواست میں نیب، چاروں صوبوں کے آئی جیز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اس ملک کی قانوں پسند شہری ہے، خاوند بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سیاسی شخصیت ہونے کی وجہ سے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، طلب کرنے کے باوجود مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، عدالت تمام فریقین کو 22 جون 2023 کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے