• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 10:25 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو کی امیدوار اسرا عائشہ کے لیے زیب خان نے محبت کا اظہار کیا ہے۔

زیب خان ‘تماشا 5’ کے ایک مقبول امیدوار ہیں جو حال ہی میں غیر متوقع حالات کے تحت شو سے باہر ہو گئے، میزبان عدنان صدیقی نے بتایا کہ وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے لیکن چند غلطیوں کی وجہ سے انہیں باہر ہونا پڑا۔

اسرا عائشہ جو ان دنوں زیب کے کافی قریب تھیں ان کے باہر ہونے پر بہت روئیں۔

تاہم اب اب انسٹاگرام پر لائیو آ کر زیب نے اسرا عائشہ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے لائیو سیشن میں زیب خان نے کہا کہ ہاں، میں نے ‘تماشا’ کی ٹیم کو اپنے دوست احمد کا نام دیا تھا جو کہ ایک اداکار ہیں، لیکن وہ انہیں گھر بلانے پر راضی نہیں ہوئے۔ وہ چاہتے تھے کہ میرا خاندان آئے لیکن میرا خاندان قدامت پسند ہے اس لیے وہ نہیں آ سکے۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔

زیب نے کہا کہ جہاں تک اسرا کی بات ہے تو ہاں، میں سمجھتا ہوں کہ وہ دکھ اور تکلیف میں ہیں جب میں گھر سے نکلا تو میں نے حسن سے کہا تھا کہ وہ ان کا خیال رکھے اور وہ اس کا اچھی طرح خیال رکھ رہا تھا۔ ببرک بھی ایک دو بار اسرا سے ملنے گیا۔ اگرچہ مجھے اس کا وہاں جا کر اسرا کا حال پوچھنا پسند نہیں آیا لیکن خیر جانے دیں۔

علاوہ ازیں زیب کے ہاتھ میں اسرا کا لاکٹ بھی تھا جسے وہ بار بار کیمرے کے سامنے اچھال اور پکڑ رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ واقعی اسرا کی پرواہ کرتے ہیں اور وہ ایک مضبوط انسان ہیں جو ہمیشہ کیمرے کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتے یا دوسروں کی طرح روتے نہیں ہیں۔

زیب خان کے لائیو سیشن پر صارفین ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

یہ پڑھیں: ’تماشہ 5‘ میں ڈاکٹر زی اور اسرا کی لڑائی ہوگئی

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اسرا سے محبت کرتے ہیں وہ صرف کیمرے کے لیے دکھاوا کر رہے تھے۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ببرک سے حسد کرنا چھوڑ دیں اور اپنی گفتگو میں بار بار اس کا ذکر نہ کریں۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ یہ شخص ببرک سے دشمنی کی وجہ سے باہر ہوا ہے پھر بھی وہ اس بات کو چھپا نہیں پا رہا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے