• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت کیساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت،قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکا نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مزید مضبوط کرنے کے عمل کو جاری رکھے رکھا جائے، فارمیشنز جدید ٹیکنالوجی کےحصول، ٹریننگ، تمام جنگی جہتوں کے انضمام کے ذریعے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں۔

فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ کسی بھی جواز پر، پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائے گا، ایسی صورت میں فیصلہ کُن طاقت اور قانون کےساتھ بلاامتیاز اور بلاجھجھک نمٹا جائےگا۔ بھارت کے آلہ کارکے طورپردہشتگردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار صرف طالبان قیادت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے زمینی کارروائیوں کے ساتھ بہترین انتظامی اور گورننس کے اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں کو سراہا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، ضروری ہے عوام کیساتھ دہشتگردی کی وجوہات پر مؤثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کیا جائے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مخصوص عناصر کے ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ کو توڑنا ضروری ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ کےدرمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا، فورم نے معاہدےکو دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات، مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔ شرکا نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، حرمین شریفین کے تحفظ، تقدس کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

فورم کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

لاہور چیمبر کے الیکشن میں تاریخ رقم، علی حسام اصغر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پارلیمنٹ ہاؤس: نماز جمعہ میں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا

مذاکرات کا پہلا روز ختم، حکومت اور اپوزیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، کل دوسرا دور ہوگا

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبرکوکرانےکی تجویز دیدی

میر رضا کیس: کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کردیئے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلےگا: وزیر دفاع

راولپنڈی: پنجاب سے بلائے گئے پولیس اہلکاروں کو غیرمعیاری کھانا دیے جانےکا انکشاف

میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر محمد صفدر نے بتادیا

محموداچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار، پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے نیا وفد تشکیل دیدیا

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،7 خوارج ہلاک

سندھ میں بغیر تقسیم 6 انتظامی یونٹس قائم ہوں گے: فاروق ستار

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟

اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟

• 19 منٹ پہلے کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائیگا:کور کمانڈرز کانفرنس

• 1 گھنٹے پہلے 9 سال پہلے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اب کیسے نظر آتے ہیں؟

9 سال پہلے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اب کیسے نظر آتے ہیں؟

• 1 گھنٹے پہلے لاہور چیمبر کے الیکشن میں تاریخ رقم، علی حسام اصغر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

• 2 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم کو فائنل میں شکست، سلور میڈل اپنے نام کرلیا

ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم کو فائنل میں شکست، سلور میڈل اپنے نام کرلیا

• 2 گھنٹے پہلے مذاکرات کا پہلا روز ختم، حکومت اور اپوزیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، کل دوسرا دور ہوگا

• 2 گھنٹے پہلے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

• 2 گھنٹے پہلے رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، 4 رکنی ٹیم کرکٹر سے سوالات کریگی

رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، 4 رکنی ٹیم کرکٹر سے سوالات کریگی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے