• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:14 شام
  • پاکستان

اجلاس میں زیڈ ٹی بی ایل اور ایچ بی ایف سی ایل کی نجی کاری تیز کرنے کا بھی فیصلہ ہوابے

ترکیہ کی تین کمپنیوں کی گیکپو کی خریداری کیلیے درخواستیں منظور ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے 51 سے 100 فیصد حصص اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لیے گیارہ میں سے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفکیش کیلئے کامیاب قرار دیدیا ہے جبکہ نجکاری کمیشن نے تینوں بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی بھی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔

نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس پیر کو یہاں وزیر اعظم کے مشیر محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہواگیپکو کے 51 سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کے لیے مجموعی طور پر 11 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 9 کمپنیوں کو پری کوالیفکیشن کے مرحلے میں کامیاب قرار دیا گیا۔

پری کوالیفائی ہونے والی کمپنیوں میں ترکیہ کی ایکٹور الیکٹرک، گینویرا انرجی اور چنگیز انرجی جبکہ پاکستان سے اینگرو انرجی، حب پاور، سفائر، شیرازی انویسٹمنٹس، آرٹسٹک ملنرز اور اے کے ڈی سیکورٹیز شامل ہیں۔

کے الیکٹرک نے گیپکو کی نجکاری کی دوڑ سے اپنی درخواست باضابطہ طور پر واپس لے لی جبکہ الشریف کنٹریکٹنگ مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق پری کوالیفائی کرنے والی 9 کمپنیاں جلد ورچوئل ڈیٹا روم کے ذریعے ڈیو ڈیلیجنس کا عمل شروع کریں گی،

اجلاس میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے تینوں بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔

بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی (ایچ بی ایف سی ایل) کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیانجکاری کمیشن نے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کو دونوں اداروں کی نجکاری کا عمل فاسٹ ٹریک کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان نجکاری کمیشن کے مطابق تمام نجکاری کے عمل کو شفاف، مسابقتی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا​ترکیہ کی ایکٹور الیکٹرک، گینویرا انرجی اور چنگیز انرجی پری کوالیفکیشن کے مرحلے میں کامیاب،،​پاکستان سے اینگرو انرجی، حب پاور، سفائر، شیرازی انویسٹمنٹس، آرٹسٹک ملنرز اور اے کے ڈی سیکورٹیز کوالیفائی کر گئیں۔

نجی کاری کمیشن نے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کو دونوں اداروں کی نجکاری فاسٹ ٹریک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے