• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:45 صبح
  • پاکستان

کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال (MMI اسپتال) نے "امراضِ قلب کا بوجھ اور ان سے بچاؤ" کے موضوع کے تحت ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

اس تقریب کا بنیادی محور نامور انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عبدالسلام مجید آغا کی وہ شاندار طبی کامیابی تھی جس کے تحت انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں کیتھ لیب کے اندر مسلسل ریسیسیٹیشن (سی پی آر) جاری رکھتے ہوئے پرائمری پی سی آئی کامیابی سے انجام دیا اور ایک مریض کو موت کے منہ سے واپس لے آئے۔

اس تقریب کا سب سے اہم پہلو یہ تھا کہ پاکستان کی طبی تاریخ میں بلکہ شاید پوری دنیا میں پہلی بار اتنی مشکل اور انتہائی پیچیدہ انجیو پلاسٹی پورے طریقہ کار کے دوران مسلسل اور لگاتار دستی ریسیسیٹیشن (سی پی آر) کے ساتھ کی گئی، جو 3.5 گھنٹے سے زائد طویل کوششوں پر محیط رہی۔

اس کے نتیجے میں بالآخر مریض کا دل دوبارہ دھڑک اٹھا اور اسے نئی زندگی مل گئی، مریض 10 دن اسپتال میں رہنے کے بعد اچھی صحت کے ساتھ گھر روانہ ہوا اور ڈسچارج ہونے کے ایک ہفتے بعد ڈاکٹر عبدالسلام کے کلینک میں اپنے پیروں پر چل کر فالو اپ کے لیے آیا۔

میڈیا اور سینئر ڈاکٹروں کے سامنے اس پیچیدہ انجیو پلاسٹی اور سی پی آر کے طریقہ کار کی تفصیلات پر مشتمل ایک ویڈیو چلائی گئی۔ ڈاکٹر عبدالسلام نے اس طریقہ کار پر پہلی بار گہرائی سے تکنیکی بریفنگ دی۔

اپنی تقریب کے اختتام پر، ڈاکٹر عبدالسلام نے اسٹیج پر اپنے چند ٹیم ممبرز جونیئر ڈاکٹرز، نرسز اور ٹیکنالوجسٹس کو بلایا جو اس کامیابی کا ایک اہم حصہ تھے۔ اس کے بعد انہوں نے سب کو حیران کرتے ہوئے خود اس مریض کو اسٹیج پر بلایا جو سامعین کی بھیڑ میں بیٹھ کر اپنی زندگی کے اس معجزے کی تفصیلات سن رہا تھا۔

مریض نے ڈاکٹر عبدالسلام اور ان کی ٹیم کے ساتھ ساتھ مہمانِ خصوصی کے ہمراہ اسٹیج پر آ کر گروپ فوٹو بنوایا اور ڈاکٹر عبدالسلام اور MMI اسپتال کا شکریہ ادا کیا جو اسے موت کے منہ سے واپس کھینچ لائے تھے۔

ڈاکٹر عبدالسلام کی جانب سے کیے جانے والے اس منفرد اور تاریخی جان بچانے والے طریقہ کار کی تفصیلات پاکستان کی کارڈیالوجی اور انٹروینشنل کارڈیالوجی کی دنیا کی معروف شخصیات کے سامنے پیش کی گئیں، جن میں پروفیسر ڈاکٹر بشیر حنیف (ایگزیکٹو ڈائریکٹر، تببہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ / گورنر، امریکن کالج آف کارڈیالوجی پاکستان چیپٹر)، پروفیسر ڈاکٹر عامر حمید خان (ہیڈ آف کارڈیالوجی، ضیاء الدین یونیورسٹی اسپتال اور سابق صدر پاکستان ہارٹ ردھم سوسائٹی، کلینیکل کارڈیئک الیکٹرو فزیالوجسٹ)، پروفیسر ڈاکٹر طارق فرمان (پروفیسر اینڈ ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال، کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ) اور پروفیسر ڈاکٹر طارق اشرف (سابق پروفیسر آف کارڈیالوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز، کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ) شامل تھے۔

جبکہ اس اجتماع کی صدارت MMI اسپتال کے سی ای او برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ملک وقار احمد اعوان تمغہ اتیاز (ملٹری) نے کی۔

تمام معزز مہمانوں اور سینیئر انٹروینشنل کارڈیالوجسٹس نے ڈاکٹر عبدالسلام مجید آغا کی اس جرأت مندانہ، غیر روایتی اور تاریخی طبی کامیابی پر انہیں شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے پاکستان کی کارڈیالوجی اور انٹروینشنل کارڈیالوجی کے شعبے کے لیے ایک روشن باب اور فخر کا باعث قرار دیا۔

جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

ہائی بلڈ پریشر ہی نہیں بلکہ نمک کے زیادہ استعمال سے صحت کے اس مسئلے کا سامنا بھی ہوسکتا ہے

ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق

اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے

خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کینسر کیسز کی تعداد زیادہ کیوں ہوتی ہے؟

دل کی صحت کا عالمی دن : ہارٹ اٹیک کی عام علامات کیا ہوتی ہیں؟

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

تازہ ترین

• 3 گھنٹے پہلے جسمانی وزن میں کمی کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

• 3 گھنٹے پہلے محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، صوبےکو دہشتگردی سے بچانےکیلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

محسن نقوی کی گورنر خیبرپختونخوا سے اہم ملاقات، صوبےکو دہشتگردی سے بچانےکیلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

• 4 گھنٹے پہلے یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

• 4 گھنٹے پہلے وہ بہترین غذا جو جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے کینسر سے تحفظ فراہم کرتی ہے

• 4 گھنٹے پہلے کراچی: عالمی یومِ قلب کے موقع پر سیمینار میں دورانِ سی پی آر تاریخ ساز پرائمری پی سی آئی پر تفصیلی بریفنگ

• 5 گھنٹے پہلے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شروع

• 5 گھنٹے پہلے تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

• 6 گھنٹے پہلے تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے، اسکا حجم ہزاروں ارب روپے ہے: علی پرویز

تیل کے طوفان کا مقابلہ غیر مشروط امداد سے نہیں کرسکتے، اسکا حجم ہزاروں ارب روپے ہے: علی پرویز

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے