• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 7:42 صبح
  • پاکستان

دونوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد میں شارع نورجہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایدھی حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت شیراز اور ریاض کے نام سے ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے سابقہ جرائم کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے