• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 7:56 صبح
  • پاکستان

جاں بحق شخص اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی حکام کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر ناز اسکول کے قریب پراسرار فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا، جس کی شناخت محمد حسیب کے نام سے ہوئی۔

زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ چاند بنگلے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عامر اور زخمی کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی، دونوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے