خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کی تقریباً چارج شیٹ پڑھ کرسنا دی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کےپی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپ دہشتگردی کی سہولتکاری میں ملوث ہوکر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ واضح الفاظ بتا دیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں، آپ آگےکیوں نہیں آتے؟ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ دہشت گردی کے بیانیے میں کنفیوژن ڈالتے ہیں، پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ کیوں نہیں کرتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کی تقریباً چارج شیٹ پڑھ کرسنا دی، بالکل واضح پیغام، اب ایسا نہیں چلےگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے ہمارے لیے سب سے اہم یہ ہےکہ ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں۔
منقول "ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کے مختلف ہتھکنڈوں سے آپ دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہو کر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے “ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں آپ آگے کیوں نہیں آتے؟ ۔ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ دہشت گردی کے بیانیے میں… — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 1, 2026
منقول "ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کے مختلف ہتھکنڈوں سے آپ دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہو کر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے “ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں آپ آگے کیوں نہیں آتے؟ ۔ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟ دہشت گردی کے بیانیے میں…
