• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

ملزم ایس ایچ او کی ضمانت خارج ہونے پر وکلا نے دھر لیا، تھپڑوں اور مکوں کی بارش

لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کے بھائی کے قتل میں ملوث ایس ایچ او ودیگر ملزمان کی ضمانت خارج کردی۔

جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ایس ایچ او للیانی حسن عمران ودیگر ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی، ملزم ایس ایچ او کی ضمانت خارج ہونے پر وکلا نے دھر لیا، بھاری پولیس سکیورٹی کے باوجود وکلاء نے ملزم ایس ایچ او پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔

ہائیکورٹ سکیورٹی ملزم ایس ایچ او کو چھڑا کر سیکیورٹی روم لے گئی جس پر وکلاء کی بڑی تعداد احاطہ ہائیکورٹ میں جمع ہوگئی۔

پولیس نے ملزمان کی ضمانت خارج ہوتے ہی ہتھکڑیاں لگا دیں، ہائیکورٹ سیکیورٹی نے ملزمان کو تھانہ پرانی انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے