اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد : جرمنی نے پاکستانیوں سمیت تیسرے ممالک کے اہل اور ہنرمند افراد کیلئے چانس کارڈ کے ذریعے جرمنی جاکر ملازمت تلاش کرنے کا راستہ فراہم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی نے غیر یورپی ممالک بالخصوص پاکستانی ماہرین اور ہنرمندوں کے لیے ‘چانس کارڈ’ (Chancenkarte) کا آغاز کر دیا ہے۔
اس کارڈ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ درخواست گزار بغیر کسی سابقہ جاب آفر کے 1 سال کے لیے جرمنی جا کر قانونی طور پر ملازمت تلاش کر سکتا ہے۔
Germany Opportunity Card: A legal pathway for job seekers
چانس کارڈ کیلئے بنیادی شرائط
جرمنی میں مکمل طور پر تسلیم شدہ یونیورسٹی یا ووکیشنل کوالیفکیشن رکھنے والے افراد اسکلڈ ورکر کے طور پر چانس کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
اگر غیر ملکی قابلیت جرمنی میں مکمل طور پر تسلیم شدہ نہیں تو درخواست گزار پوائنٹس سسٹم کے ذریعے اہل ہوسکتا ہے۔
اس کیلئے عموماً کم از کم دو سالہ تسلیم شدہ ووکیشنل ٹریننگ یا سرکاری طور پر تسلیم شدہ یونیورسٹی ڈگری، جرمن زبان کم از کم A1 یا انگریزی B2 اور کم از کم 6 پوائنٹس درکار ہوتے ہیں۔
پوائنٹس عمر، تعلیمی و پیشہ ورانہ قابلیت، کام کے تجربے، جرمن اور انگریزی زبان کی مہارت اور جرمنی میں سابقہ قانونی قیام سمیت مختلف عوامل کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔
35 سال سے کم عمر افراد کو 2 پوائنٹس جبکہ 35 سے 40 سال کی عمر والوں کو ایک پوائنٹ مل سکتا ہے۔
2026 میں مالی وسائل کی شرط
2026 میں چانس کارڈ کیلئے درخواست گزار کو کم از کم 1091 یورو ماہانہ نیٹ مالی وسائل ثابت کرنا ہوں گے، یہ شرط جرمنی میں بلاکڈ اکاؤنٹ، اہل اسپانسر کی ڈیکلریشن آف کمٹمنٹ یا بعض صورتوں میں کنفرم پارٹ ٹائم ملازمت کے ذریعے پوری کی جاسکتی ہے۔
جرمنی پہنچنے کے بعد کیا سہولت ہوگی؟
چانس کارڈ ہولڈر ہفتے میں مجموعی طور پر 20 گھنٹے تک پارٹ ٹائم کام کرسکتا ہے، اس کے علاوہ ممکنہ آجر کے پاس زیادہ سے زیادہ دو ہفتے کا ٹرائل ورک بھی کیا جاسکتا ہے، تاکہ اہل امیدوار کو ملازمت، اپرنٹس شپ یا متعلقہ کوالیفکیشن پروگرام کے مواقع حاصل ہوسکیں۔
ملازمت ملنے کے بعد چانس کارڈ خودکار طور پر ورک پرمٹ میں تبدیل نہیں ہوتا بلکہ میعاد ختم ہونے سے پہلے متعلقہ ریزیڈنس ٹائٹل کیلئے درخواست دینا ضروری ہوگا، جس میں اسکلڈ ورکر ریزیڈنس پرمٹ یا یورپی یونین بلیو کارڈ سمیت دیگر آپشنز شامل ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار اپنی اہلیت، ڈگری اور پیشہ ورانہ قابلیت کی تصدیق کیلئے متعلقہ جرمن اداروں سے رجوع کریں اور درخواست کے دوران تمام ضروری دستاویزات اور مالی وسائل کا ثبوت فراہم کریں۔
خیال رہے چانس کارڈ مفت رہائش، سرکاری مالی امداد یا ملازمت کی ضمانت نہیں دیتا۔ درخواست گزاروں کو جعلی جاب آفرز، غیرمصدقہ بلاکڈ اکاؤنٹ سروسز اور فوری ویزا یا گارنٹی کے دعوے کرنے والے غیرمجاز ایجنٹس سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
