اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
بھارت میں آئی فونز کی قیمتوں نے بےتحاشہ اضافے نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے۔
بین الاقوامی میڈیای رپورٹس کے مطابق بھارت میں آئی فون کی قیمتوں میں تازہ اضافہ دنیا کے نمایاں ترین اضافوں میں سے ایک ہے۔
ایپل (Apple) نے اپنے نئے ماڈلز کی رونمائی کے چند گھنٹوں کے اندر ہی بھارت میں موجودہ آئی فون لائن اپ کی قیمتوں میں 41 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔
یہ اقدام پرانے ماڈلز پر رعایت دینے کے کمپنی کے روایتی طریقہ کار کے برعکس ہے اور اس سال جن بھی منڈیوں میں کمپنی نے قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے، ان میں یہ اضافہ سب سے زیادہ نمایاں اضافوں میں سے ایک ہے۔
اگرچہ ایپل نے بدھ کی رات امریکا میں بھی قیمتیں بڑھائی تھیں، لیکن وہاں یہ اضافہ 10 فیصد سے 21 فیصد کے درمیان تھا۔
قیمتوں میں یہ اضافہ ایپل کی ستمبر میں ہونے والی اس تقریب کے بعد کیا گیا جسے ‘سرپرائز اینڈ شائن’ (Surprise and Shine) کا نام دیا گیا تھا۔
اسی تقریب میں نئے چیف ایگزیکٹو جان ٹرنس (John Ternus) نے ایپل کے پہلے فولڈ ایبل فون، ‘آئی فون ڈیو’ (iPhone Duo) کی رونمائی کی تھی۔
