سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس پر فائرنگ کے ملزم ارشاد کی ضمانت منظور کرلی۔
پولیس نفری پر فائرنگ کے کیس کی سماعت سپریم کور ٹ کے جسٹس مندوخیل نے کی جس دوران ملزم کے وکیل مطیع اللہ نے مؤقف اپنایا کہ یہ مقدمہ ملزم کی گرفتاری کے بعد بنایا گیا ہے۔
جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ ساتھی کی گولی صرف ٹانگ پرلگی، ملزم ساتھی کی فائرنگ سے مرا نہیں۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر پہلے بھی 16 سے زائد مقدمات ہیں، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پھر تو بہتر ہے ملزم جیل میں رہے، ہو سکتا ہے ملزم باہر آکر ساتھیوں کی فائرنگ سے مر جائے۔
جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس پر وکیل ملزم مطیع اللہ نے بتایا کہ ملزم کو ہاف فرائی کیا گیاہے، فل فرائی نہیں۔
فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا یہ لوگ اللہ سے نہیں ڈرتے؟ ہاف فرائی فل فرائی کیا ہوتا ہے؟ جس پر ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہاف فرائی میں ٹانگ پرگولی، جبکہ فل فرائی میں جان سے مار دیا جاتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ کہتے ہیں تو ضمانت دے دیتے ہیں ورنہ ملزم جیل میں محفوظ ہے، سرکاری خرچ پر ملزم کی حفاظت کی جا رہی ہے، وکیل کی استدعا پر ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
یاد رہے کہ ملزم ارشاد کو راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
'ملزم نے ایسا کام کیا ہے کہ اسے 10 بار اور اندر ڈالنا چاہیے'، دودھ میں ملاوٹ کے ملزم کی ضمانت مسترد
اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا
ڈالا کلچر ختم ہونا چاہیے، ہر بندہ اپنے گارڈ لیکر گھوم رہا ہے: میئر کراچی
فیصل آباد: ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا
حنا جاوید قتل کیس: تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی طرف موڑا جارہا ہے، اہلخانہ کا تحفظات پر مبنی خط
پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے: وزیراعظم
آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف
پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالر کا چونا لگادیا
کراچی: سوک سینٹر کے قریب پلاٹ میں کھڑے پانی میں 12سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب
تیاری ناکافی ہے،27 ستمبر کو لانگ مارچ ملتوی کیا جائے، پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی قیادت سے درخواست
تازہ ترین
• 51 سیکنڈ پہلے پولیس پر فائرنگ کیس: کیا یہ لوگ اللہ سے نہیں ڈرتے، ہاف فرائی فل فرائی کیا ہوتا ہے؟ دوران سماعت جج برہم
• 18 منٹ پہلے ویڈیو: ہاتھی کی گردن میں پھنسے ٹائر کو نکال دیا گیا
ویڈیو: ہاتھی کی گردن میں پھنسے ٹائر کو نکال دیا گیا
• 24 منٹ پہلے 'ملزم نے ایسا کام کیا ہے کہ اسے 10 بار اور اندر ڈالنا چاہیے'، دودھ میں ملاوٹ کے ملزم کی ضمانت مسترد
• 31 منٹ پہلے امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی
امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی
• 56 منٹ پہلے اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا
• 60 منٹ پہلے امام اور رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک جاری، مالی معاملات اور مشتبہ لین دین پر فوکس
امام اور رضوان کے موبائل فونز کا فارنزک جاری، مالی معاملات اور مشتبہ لین دین پر فوکس
• 1 گھنٹے پہلے پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
• 2 گھنٹے پہلے کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر جینز کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟
