• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 6:42 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ قریب ہے تاہم ایف بی آر نے پورٹل میں تکنیکی خرابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے شہریوں سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کی آمد کے ساتھ ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بالآخر اپنے آن لائن پورٹل ‘آئرس’ میں پیش آنے والی شدید تکنیکی دشواریوں اور سروسز کے تعطل کا اعتراف کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں ایف بی آر نے کہا کہ ان کی ٹیکنیکل ٹیمیں پورٹل میں درپیش ان مسائل اور سست روی کو دور کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں اور سسٹم کے مکمل طور پر بحال ہوتے ہی ٹیکس دہندگان کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

ایف بی آر نے تسلیم کیا کہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ انتہائی قریب ہے اور وہ اس اہم وقت میں آئرس پورٹل کی ہموار کارکردگی کی اہمیت سے خوب واقف ہیں۔

آن لائن پورٹل میں جاری تکنیکی خرابیوں اور دشواریوں کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مشکلات پر ایف بی آر نے معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

ٹیکس ماہرین اور شہریوں کی جانب سے مسلسل پورٹل کے ڈاؤن ہونے کی شکایات کے بعد ایف بی آر کی جانب سے یہ باضابطہ بیان سامنے آیا ہے، جس کے بعد آخری تاریخ میں توسیع کی توقعات بھی بڑھ گئی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے