آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اسلام آباد : پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 2022 کے معاشی بحران کی سطح سے 7.6 گنا زیادہ ہوگئے اور 21.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے خالص ذخائر ریکارڈ 21.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو 2022 کے معاشی بحران کی سطح سے 7.6 گنا زیادہ ہیں۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا اگست کا خسارہ سالانہ بنیادوں پر 70 فیصد کم ہوا، جبکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں سالانہ 3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 9.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2026 میں کارپوریٹ منافع میں سالانہ 15 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کمپنیوں کی رجسٹریشن میں بھی سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مالی سال 2027 کے ابتدائی دو ماہ میں ترسیلات زر 17 فیصد اضافے کے ساتھ 7.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیجیٹل ایکسپورٹس سے متعلق خدمات میں 29 فیصد، آئی ٹی میں 17 فیصد جبکہ فری لانسرز کی آمدن میں سالانہ 42 فیصد اضافہ ہوا۔
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 316 ملین ڈالر رہی، جس میں سالانہ بنیادوں پر 80 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مجموعی آمد 13.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان کے سسٹین ایبل پانڈا بانڈ کو کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ کیپٹل مارکیٹس میں انویسٹ پاک کے ریٹیل سرمایہ کاروں کی تعداد 12 ہزار 800 تک پہنچ گئی، جبکہ رواں مالی سال 2027 میں اب تک 5 آئی پی اوز اور مالی سال 2026 میں 11 آئی پی اوز ہوئے ہیں۔
