• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 3:36 شام
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

نیویارک : امریکا کی قدیم ترین ڈکشنری میریم ویبسٹر میں 1400 نئے الفاظ شامل کرلیے گئے، جس کے بعد چینیوں کا پسندیدہ ساس چلی کرسپ اب انگریزی کا لفظ بن گیا۔

امریکا کی معتبر اور قدیم ترین ڈکشنری میریم ویبسٹر نے انگریزی زبان میں آنے والی جدید تبدیلیوں اور عوامی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے آن لائن ایڈیشن میں 1400 نئے الفاظ اور معانی کا اضافہ کر دیا ہے۔

ان میں انٹرنیٹ کلچر، سوشل میڈیا، کھانوں اور جدید تعلقات سے متعلق متعدد الفاظ شامل ہیں۔

ایشیا کی مقبول بھری ہوئی روٹی یا بن "باؤ” (Bao) اور چینیوں کی پسندیدہ مصالحے دار ساس "چلی کرسپ” (Chili Crisp) کو باقاعدہ انگریزی لغت کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

یکطرفہ جذباتی لگاؤ یا محبت (خاص طور پر کسی مشہور شخصیت سے) کے لیے "پیراسوشل” (Parasocial)، جبکہ سردیوں کی آمد سے قبل کسی مختصر مدت کے لیے محبوب/ساتھی کی تلاش کے موسم کو "کفنگ سیزن” (Cuffing Season) کا نام دیا گیا ہے۔

صرف گردن پر اگنے والی داڑھی (یا اس سے منسلک روئیے) کے لیے "نیک بیئرڈ” (Neckbeard) اور اپنی ظاہری شخصیت اور سمارٹنس کو ہر ممکن حد تک بہتر بنانے کی کوشش کو "لُکس میکسنگ” (Looksmaxxing) کہا جائے گا۔

سوشل میڈیا کلچر سے جڑے دیگر الفاظ جیسے کہ پرکشش تبدیلی "گلو اپ” (Glow-up)، آن لائن مذاق "رِک رول” (Rickroll)، ڈیجیٹل کرنسی "میم کوائن” (Meme Coin)، جبکہ "پروم پوزل” (Promposal) اور "لیٹر باکسنگ” (Letterboxing) کو بھی نئے معانی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

ڈکشنری انتظامیہ کے مطابق، ان تمام الفاظ کو مسلسل استعمال اور عوام میں بے پناہ مقبولیت کی بنیاد پر لغت کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ زبان کے ارتقاء کو محفوظ کیا جا سکے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے