• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 12:16 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

اٹلی: ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ارینا سبالینکا نے اٹلی میں ہونے والے میلان فیشن شو میں جلوے بکھیر دیے۔

ارینا سبالینکا نے ایک فیشن میگزین کے شو میں معروف برانڈ کے لیے ماڈل کا روپ دھار لیا، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار سبالینکا 4 گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

View this post on Instagram A post shared by Aryna Sabalenka (@arynasabalenka)

A post shared by Aryna Sabalenka (@arynasabalenka)

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹینس اسٹار نے یو ایس اوپن کے دوران کورٹ میں چرس کی بو پھیلنے پر میچ روک دیا تھا۔

سبالینکا کو تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں چرس کی شدید بو پھیلنے پر انہوں نے امپائر کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

سبالینکا نے ازبکستان کی کامیلا راخیمووا کے خلاف میچ کے دوران دوسرے سروس گیم میں کھیل کچھ دیر کے لیے روک کر امپائر ایوا اسدراکی مور سے شکایت کی۔

عالمی نمبر ایک ارینا سبالنکا کا برسبین اوپن کی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن

میچ کے بعد سبالینکا نے واضح کیا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا بھنگ استعمال کرنے پر اعتراض نہیں تاہم وہ چاہتی ہیں کہ شائقین ٹینس کورٹ کے قریب ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے