• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 3:49 صبح
  • پاکستان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان پر روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور دیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ایکسیوس کے مطابق گفتگو سے واقف ایک ذرائع نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے زیلنسکی سے روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے حملوں کے باعث عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ذرائع نے ایکسیوس کو بتایا کہ ’گفتگو کے دوران ڈیزل کا لفظ کئی مرتبہ استعمال ہوا۔‘

امریکی نیوزی ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر زیلنسکی اور ٹرمپ کی ملاقات عارضی طور پر منگل کو طے کی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہو کہ انہوں نے زیلنسکی سے روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے کو کہا۔ اس سے قبل بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہوں نے یوکرینی صدر سے روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے کی درخواست کی، جس کی وجہ انہوں نے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں قرار دی تھیں۔

ٹرمپ اس سے قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ یوکرین کو روسی تنصیبات پر حملے روک دینے چاہئیں، کیونکہ ان کے بقول ایسے حملے عالمی سطح پر ڈیزل کی قلت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق زیلنسکی کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی چاہیے۔

دوسری جانب روسی صدارتی محل کریملن ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے نمائندوں کے ساتھ ایک اور ملاقات کی تیاری کر رہا ہے۔

روسی سفارت کاروں کے مطابق مذاکرات کا بنیادی مقصد امریکا اور روس کے تعلقات میں موجود ’’ریڈ لائنز‘‘ کو ختم کرنا ہے۔

پیٹریاٹ میزائل اور اضافی دفاعی نظام روسی حملے روکنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے: یوکرینی صدر

پابندیاں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم آئندہ کیا کرنے جارہے ہیں، امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی، امریکی صدر

جنگ اور امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ادویات کی قلت مزید سنگین ہوگئی

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پرپابندیاں لگانےکی تیاریاں: امریکی میڈیا

ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونیوالی ہیں: صدر ٹرمپ

سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افرادجاں بحق

سعودی عرب نے چین کی قیادت میں قائم ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم ایم برج سے علیحدگی اختیار کرلی

یوکرین کا روسی دارالحکومت ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

شمالی کوریا کا تین گھنٹوں کے دوران 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری، صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار ہوگئی

حوثیوں کےحملے، پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے: ترک وزیر خارجہ

آئیے امن سے رہیں ورنہ ہمیں بھی جواب دینے پر مجبور ہونا پڑےگا، پیوٹن کا یورپی رہنماؤں کو پیغام

امریکا کی قدیم ترین ڈکشنری ’’میریم ویبسٹر‘‘ میں 1400 نئے الفاظ شامل

موسمیاتی نظام ’ایل نینو‘ شدت اختیار کر کے ’ سپر ایل نینو‘ میں تبدیل، 2027 ریکارڈ توڑ گرم سال ہونیکا خطرہ

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو، روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور

• 32 منٹ پہلے جنگ اور امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ادویات کی قلت مزید سنگین ہوگئی

• 1 گھنٹے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پرپابندیاں لگانےکی تیاریاں: امریکی میڈیا

• 2 گھنٹے پہلے ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونیوالی ہیں: صدر ٹرمپ

• 2 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-9 سے کامیابی حاصل کرلی

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-9 سے کامیابی حاصل کرلی

• 2 گھنٹے پہلے ایران نے امریکا اور علاقائی ممالک کو کسی بھی حملے کی صورت میں سخت فوجی ردعمل سے خبردار کر دیا

ایران نے امریکا اور علاقائی ممالک کو کسی بھی حملے کی صورت میں سخت فوجی ردعمل سے خبردار کر دیا

• 4 گھنٹے پہلے سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افرادجاں بحق

• 4 گھنٹے پہلے مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی، فائرنگ کرنیوالا پی ٹی آئی ایم پی اےکا گارڈ ہے، ذرائع

مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی، فائرنگ کرنیوالا پی ٹی آئی ایم پی اےکا گارڈ ہے، ذرائع

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے