• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 8:21 شام
  • پاکستان

خون کی کمی کے مسئلے کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔

خون کی کمی کو طبی زبان میں انیمیا کہا جاتا ہے جس کی کئی اقسام ہیں مگر سب سے عام قسم جسم میں آئرن کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے۔

زیادہ تر افراد کو انیمیا کا سامنا جسم میں آئرن کی کمی کے باعث ہی ہوتا ہے، اسی طرح وٹامن بی 12 کی کمی سے بھی اس مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

جسم کو آئرن کی ضرورت ایک پروٹین ہیموگلوبن بنانے کے لیے بھی ہوتی ہے جو خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن لے جانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک یا فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

خون کے سرخ خلیات پورے جسم میں آکسیجن کو پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔

ہمارے جسم کے ہر حصے کو اپنے افعال کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور خون میں آکسیجن کی ناکافی مقدار سے مختلف علامات کا سامنا ہوتا ہے۔

انیمیا سے متاثر ہونے کا اشارہ دینے والی علامات درج ذیل ہیں۔

جسمانی سرگرمیوں کے دوران سانس پھول جانا

آئرن کی کمی ہونے پر ہمارا جسم ہیموگلوبن نہیں بناتا، جو خون کے سرخ خلیات کے ضروری ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے۔

ہیموگلوبن کی بدولت آکسیجن کو خلیات سے جڑنے کا موقع ملتا ہے، جسے وہ جسم کے مختلف حصوں تک پہنچاتے ہیں۔

آئرن کی کمی کے باعث جسم کے مختلف حصوں کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں ملتی جس کے نتیجے میں جسمانی سرگرمیوں کے دوران سانس پھول جاتا ہے۔

اگر عام جسمانی سرگرمیوں کے دوران سانس پھول جاتا ہے تو یہ خون کی کمی کی نشانی ہو سکتی ہے۔

ہر وقت تھکاوٹ

طبی ماہرین کے مطابق ہر وقت تھکاوٹ کا احساس خون کی کمی کی سب سے بڑی علامت ہوتی ہے۔

کیا واقعی اس خیال میں کوئی حقیقت ہے کہ کھانے کے دوران یا اس کے بعد پانی پینا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ کچھ افراد کو مرنے کی حد تک تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے، جبکہ کچھ کو کام کرتے ہوئے تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔

جسم میں آئرن یا وٹامن بی 12 کی کمی اس تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

جِلد کی رنگت زرد ہو سکتی ہے

ہماری جِلد کی سطح کے نیچے خون کے خلیات موجود ہوتے ہیں اور اگر ان خلیات کی مقدار کم ہو تو جِلد تک مناسب مقدار میں خون نہیں پہنچتا، جس کے باعث جِلد کی رنگت زرد محسوس ہونے لگتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

ماہرین کے مطابق یہ بھی خون کی کمی ایک بہت عام علامت ہے، درحقیقت ہتھیلی یا ناخنوں سے جھلکنے والی زردی سے بھی انیمیا کا عندیہ ملتا ہے۔

سینے میں تکلیف

جب جسم میں خون کے صحت مند سرخ خلیات کی تعداد کم ہوتی ہے تو دل کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

اس کے نتیجے میں سینے میں تکلیف کا احساس ہو سکتا ہے۔

اچھی صحت کے حصول کے لیے کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کی سائنس نے ٹھوس انداز سے تصدیق کی ہے۔

ہاتھ پیر ٹھنڈے ہونا

اگر انیمیا آئرن کی کمی کا نتیجہ ہو تو آپ کے ہاتھ اور پیر ہر وقت ٹھنڈے محسوس ہوتے ہیں۔

جب جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی ہوتی ہے تو ہمارا جسم دل، دماغ اور گردوں وغیرہ کے لیے خون کی فراہمی کو ترجیح دیتا ہے جبکہ ہاتھوں اور پیروں کو ضرورت کم خون ملتا ہے۔

اس کے نتیجے میں ہاتھ پیر ٹھنڈے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

صبح کے وقت چہل قدمی کو معمول بنانا جسمانی اور ذہنی صحت پر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہے۔

مسلسل سر درد

نیند کی کمی، تناؤ یا کسی بیماری کے باعث کبھی کبھار سر درد کا سامنا ہر فرد کو ہی ہوتا ہے۔

مگر جب سر درد زندگی کا حصہ بن جائے تو بہتر ہے کہ جسم میں آئرن کی سطح کا ٹیسٹ کروالیں۔

ماہرین کے مطابق خون کے سرخ خلیات کی کمی کے باعث ہمارا جسم دماغ کے لیے خون کا بہاؤ بڑھا دیتا ہے جس سے سر درد کا سامنا ہوتا ہے۔

صرف غذا سے جوڑوں کی تکلیف کا علاج ممکن نہیں مگر اس سے آپ اپنی حالت کو کافی حد تک بہتر بنا سکتے ہیں۔

دل کی دھڑکن کی رفتار بدل جانا

آئرن کی کمی کے باعث لاحق ہونے والے انیمیا کی ایک بڑی علامت دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونا ہے۔

خون کی کمی کے شکار افراد میں ہیموگلوبن کی سطح گھٹ جاتی ہے جس کے باعث دل کو جسم کے مختلف حصوں تک آکسیجن پہنچانے میں سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے یا وہ بے ترتیب ہو جاتی ہے۔

سر چکرانا

سر چکرانا بھی خون کی کمی کی ایک علامت ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ تنزلی کا شکار ہونے لگتا ہے اور اس کا نتیجہ بڑھاپے میں الزائمر اور ڈیمینشیا جیسے امراض کی شکل میں بھی نکل سکتا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ جب جسم میں خون کے صحت مند سرخ خلیات کی تعداد کم ہوتی ہے تو دل کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

اس کے نتیجے میں اکثر سر چکرانے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔

چڑچڑا پن

اگر آپ اچانک بہت زیادہ چڑچڑے ہوگئے ہیں یا غصہ جلد آنے لگا ہے تو یہ بھی خون کی کمی کی علامت ہو سکتی ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ چند پھلوں سے قبض سے ریلیف ممکن ہے یا اس کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ تو واضح نہیں کہ انیمیا کے مریض چڑچڑے کیوں ہوتے ہیں، مگر ممکنہ طور پر جسم میں آکسیجن کی کمی اس میں کردار ادا کرتی ہے۔

منہ میں چھالے ہونا

ہماری زبان اور منہ جسم کے بارے میں کافی کچھ بتاتے ہیں۔

اگر اکثر منہ میں چھالوں کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو یہ بھی جسم میں آئرن کی کمی کی نشانی ہو سکتی ہے۔

موٹاپا دنیا بھر میں وبا کی طرح پھیل رہا ہے جو متعدد دائمی امراض بشمول ذیابیطس، کینسر اور دیگر کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔

عجیب چیزیں کھانے کی خواہش

مٹی یا ایسی ہی عجیب چیزیں کھانے کی خواہش بھی انیمیا کی نشانی ہو سکتی ہے۔

برف، مٹی اور لکڑی وغیرہ کھانے کی عادت کو اکثر انیمیا کے مریضوں میں دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ تو واضح نہیں مگر طبی ماہرین اسے آئرن کی کمی سے جوڑتے ہیں۔

بال گرنا

آئرن بالوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور اس کی کمی کے نتیجے میں وہ تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔

یہ زیادہ عام علامت نہیں مگر اوپر درج علامات بھی ساتھ میں نظر آئیں تو یہ انیمیا کی نشانی ہوسکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

بہت زیادہ گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو آپ کو یہ جان لینا چاہیے

بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا

2050 تک کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 67 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ

تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے

دماغ اور معدے کے درمیان موجود اہم تعلق دریافت

وہ عمر جب مردوں اور خواتین میں بڑھاپے کی جانب سفر شروع ہو جاتا ہے

این آئی سی وی ڈی کراچی میں بلوچستان کے 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی کامیابی سے نکال کر جان بچالی گئی

کراچی میں فائر سیفٹی آڈٹ میں قومی ادارہ صحت اطفال کی 3 منزلیں انتہائی خطرناک قرار

تازہ ترین

• 9 منٹ پہلے وہ عام نشانیاں جو جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں

• 35 منٹ پہلے محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں

• 1 گھنٹے پہلے فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا

فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا

• 1 گھنٹے پہلے سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان اور شاہد خٹک کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا ملزمان کو پیش کرنیکا کا حکم

سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان اور شاہد خٹک کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا ملزمان کو پیش کرنیکا کا حکم

• 1 گھنٹے پہلے رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش، سوالوں کے جواب دینےکیلئےمزید وقت مانگ لیا

رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش، سوالوں کے جواب دینےکیلئےمزید وقت مانگ لیا

• 2 گھنٹے پہلے جی سی یو کے طالب علم 1100کلومیٹرکا فاصلہ دوڑکر طےکرنےکے منفرد چیلنج پرگامزن

جی سی یو کے طالب علم 1100کلومیٹرکا فاصلہ دوڑکر طےکرنےکے منفرد چیلنج پرگامزن

• 2 گھنٹے پہلے لائیو: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

لائیو: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

• 2 گھنٹے پہلے الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے