• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 2:48 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

مقبول پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے دوسرے حمل کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنے حمل کا انکشاف کیا، انھوں نے اپنے بچے کی آمد سے قبل اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ’’ہم منصوبے بناتے ہیں، لیکن اللہ کا اپنا منصوبہ ہوتا ہے۔‘‘

اس اعلان کے ساتھ ہی مداحوں اور ساتھی فن کاروں کی جانب سے ماہرہ خان اور ان کے شوہر سلیم کریم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ماہرہ خان کی دوسری اولاد اور سلیم کریم کے ساتھ پہلی اولاد ہوگی، جن سے انھوں نے 2 اکتوبر 2023 میں شادی کی تھی۔ پہلی شادی سے انھیں ایک بیٹا ہوا تھا جس کا نام اذلان ہے۔

ماہرہ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے ایک اہم موقع پر ماں بننے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے پہلی بار ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے، اس فیسٹیول میں ان کی شرکت سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ اب بین الاقوامی فلمی دنیا میں بھی تیزی سے پہچانی جا رہی ہیں۔

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان اور بیرونِ ملک مداحوں نے سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات کی بھرمار کر دی ہے اور اداکارہ کی ذاتی زندگی کے اس نئے مرحلے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان کے شوہر کاروباری شخصیت سلیم کریم ہیں، وہ پاکستان میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کے سی ای او ہیں۔ دونوں ایک محدود پیمانے پر منعقد ہونے والی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جو مبینہ طور پر بھوربن کے پہاڑی مقام پر واقع فائیو اسٹار پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے