• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 2:48 شام
  • پاکستان

امریکا میں ایک ٹیچر نے اس وقت کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے قدم دریافت کیے جب وہ ایک مقام پر رضاکارانہ طور پر ایک ٹیم کے ساتھ کھدائی کر رہے تھے۔

امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا کے علاقے Marmarth کے قریب ہیل کریک فارمیشن میں زمانہ قدیم کے آثار کی تلاش کے لیے ہونے والی کھدائی میں کینٹ ہپس بھی شامل تھے۔

یہ کھدائی 2025 میں ہوئی تھی اور اس موقع پر کینٹ ہپس کے گھٹنوں کی سرجری ہوئی تھی تو سخت ڈھلان پر چڑھنا ان کے لیے بہت مشکل ہو چکا تھا۔

تو انہوں نے اوپر چڑھنے کی بجائے اپنے اردگرد کی زمین کو سست روی سے جانچنے کا فیصلہ کیا۔

وہاں انہوں نے ایک مقام کو دیکھا جو انہیں بہت غیرمعمولی محسوس ہوا۔

ان کے مطابق 'میں جہاں کھڑا تھا، وہ مقام وہاں سے ممکنہ طور پر 23 فت دور تھا اور مجھے لگا کہ وہ کسی قسم کے قدموں کے نشانات ہے اور میں نے سوچا کیا واقعی یہ کسی جانور کے قدموں کے نشانات ہیں؟'

بیشتر افراد کو تو بس ایسا محسوس ہوتا کہ چٹان کی ساخت کچھ غیرمعمولی ہے مگر باریک بینی سے جائزہ لینے پر دریافت ہوا کہ درحقیقت یہ 4 بہت بڑے 3 پنجوں والے قدموں کے نشانات تھے جو چٹان میں محفوظ ہوگئے تھے۔

ہر قدم 3 فٹ لمبا تھا اور مجموعی طور پر 23 فٹ تک یہ نشانات موجود تھے۔

اب ایک سال سے زائد عرصے بعد ان قدموں کے حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج سامنے آئے ہیں۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر یہ ایک ٹی ریکس ڈائنا سور کے قدموں کے نشان تھے حالانکہ پہلے کبھی ایسے شواہد نہیں ملے تھے کہ ڈائنا سور کی یہ قسم اس خطے میں پائی جاتی تھی۔

تحقیق کے مطابق قدموں کے یہ نشانات 6 کروڑ 65 لاکھ سال پرانے ہوسکتے ہیں۔

اسی جگہ کے اردگرد tyrannosaur کے فوسلز کافی بڑی تعداد میں ملے ہیں۔

اس سے قبل دنیا بھر میں بالغ ٹی ریکس کے ایسے محض 2 قدموں کے نشانات ملے ہیں مگر ان سے یہ علم نہیں ہوسکا تھا کہ یہ ڈائنا سور کیسے چلتا تھا۔

اب پہلی بار سائنسدانوں نے نارتھ ڈکوٹا میں دریافت ہونے والے نشانات کا تجزیہ کیا اور ان کے خیال میں یہ شکاری درندہ ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتا تھا، یعنی کسی انسان کی تیز رفتار چہل قدمی جیسے رفتار سے۔

ان قدموں کے نشانات کو رواں سال کسی وقت وہاں سے نکال کر ڈینور میوزیم منتقل کیا جائے گا۔

کینٹ ہپس کے مطابق 'ایک استاد کے طور پر میں ہمیشہ اپنے طالبعلموں کو کہتا ہوں کہ سائنس کا آغاز تجسس، جذبے اور باریک بینی سے مشاہدہ کرنے سے ہوتا ہے، مگر میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں کبھی اس طرح کی دریافت کرسکوں گا'۔

10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بچے کی ماں کونسی ہے؟

106 سالہ شخص کا طرز زندگی جو بہت زیادہ منفرد ہے

ویڈیو: ہاتھی کی گردن میں پھنسے ٹائر کو نکال دیا گیا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر جینز کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟

33 سال میں دنیا کے 233 ممالک اور خطوں میں سفر کرنیوالے شخص نے کتنے روپے خرچ کیے؟

دنیا کی سب سے پتلی گاڑی آپ کو دنگ کر دے گی

آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

کیا آپ ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں

ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا

ہنگری میں سب سے زیادہ تیزی سے قبریں کھودنے کا منفرد مقابلہ

تازہ ترین

• 14 منٹ پہلے لیوی ختم کرانی ہے، 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے: امیر جماعت اسلامی

لیوی ختم کرانی ہے، 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے: امیر جماعت اسلامی

• 16 منٹ پہلے ایک ٹیچر نے کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات دریافت کرلیے

• 1 گھنٹے پہلے کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری بھی جاری

کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری بھی جاری

• 2 گھنٹے پہلے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونیکا خدشہ

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونیکا خدشہ

• 2 گھنٹے پہلے نیپرا نے 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے پلان کی منظوری دیدی

نیپرا نے 58 ارب ڈالر کے بجلی پیداوار و ترسیل کے پلان کی منظوری دیدی

• 2 گھنٹے پہلے یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

• 2 گھنٹے پہلے سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات، ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات، ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

• 3 گھنٹے پہلے ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے