• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 11:47 صبح
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

بونیر: خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں سواڑی بازار میں منگنی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 70 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق سواڑی بازار شہر میں ایک شہری ولی اللہ کی بیٹی کی منگنی کا کھانا مہمانوں کو بہت بھاری پڑ گیا، چغرزئی پگڑیال سے آئے مہمانوں کی بڑی تعداد کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گئی۔

متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے، جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرخ سیار نے بتایا کہ 20 افراد کو فوری علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تاہم باقی 50 افراد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

خواجہ آصف اور جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک دوسرے کو ایکس پر کیا کہا؟

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بھی اسپتال جا کر متاثرین کی عیادت کی، اور اسپتال انتظامیہ کو متاثرین کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے