• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 11:08 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد: انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہےکہ را اور طالبان کا مبینہ دہشتگرد نیٹ ورک پراکسی گروہوں کے ذریعے سرگرم ہے۔

پاکستانی انٹیلی جنس حکام کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی سرپرستی میں چلنے والا دہشت گردوں کا وہ نیٹ ورک ،جو افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے کام کر رہا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردانہ حملوں کی تربیت، پناہ اور مالی اعانت کے لیے افغان سرزمین کو بطور لانچ پیڈ استعمال کر رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان برسوں سے یہ مؤقف رکھتا رہا ہے کہ بھارت اپنی سرزمین پر علیحدگی پسندوں اور عسکریت پسند تشدد کی پشت پناہی کے لیے افغان علاقے کا استعمال کرتا ہے، اسلام آباد نے یہ معاملہ سفارتی فورمز پر بارہا اٹھایا ہے اور اپنے ڈوزیئرز کے ذریعے اس کے ثبوت بھی پیش کیے ہیں لیکن بھارت اور افغانستان میں طالبان حکومت دونوں ہی ماضی میں ایسے تمام الزامات کو مسترد کرتے آئے ہیں۔

تاہم دی نیوز کی جانب سے اس ہفتے جائزہ لیے گئے ایک خفیہ دستاویز میں اس سے کہیں آگے کے دعوے کیے گئے ہیں۔

دستاویز میں ایک ایسے مکمل طور پر فعال نیٹ ورک کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں جس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را، افغانستان کے انٹیلی جنس نظام اور طالبان حکومت کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ایک مستقل انتظام موجود ہے جس کے تحت پاکستان کے اندر حملے کرنے والے عسکریت پسند گروہوں کے لیے تربیت، مالی معاونت اور پناہ کا انتظام کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے مطابق، اس مبینہ انتظام کے مرکز میں موجود پراکسی گروہوں میں بلوچستان لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق بیرون ملک سے ان گروہوں کو رقم، تربیت اور پناہ فراہم کی جاتی ہے جس کا واحد مقصد پاکستان میں بدامنی اور تشدد کو ہوا دینا ہے۔

ایک مزید حیران کن انکشاف میں، دستاویز میں بین الاقوامی سطح پر کالعدم قرار دی گئی تنظیم القاعدہ برصغیر کو بھی اسی مبینہ نیٹ ورک کا حصہ قرار دیا گیا ہے جسے پاکستانی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔

پاکستانی سیکورٹی اداروں کی جانب سے جمع کی گئی انٹیلی جنس کے مطابق، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کا مبینہ گٹھ جوڑ 2025 کے لگ بھگ وجود میں آیا جس کی بنیاد افغانستان میں پہلے سے قائم تربیتی کیمپوں پر رکھی گئی تھی، ان کیمپوں کو افغانستان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کی حمایت حاصل تھی۔

پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پیٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم

27 ستمبر کا لانگ مارچ پُر امن ہوگا، جدوجہد آئینی اور جمہوری ہوگی: اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

پی ٹی آئی لانگ مارچ، کے پی حکومت نے سرکاری افسران اور وسائل کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

عدالتی فیصلےکے بعد اسلام آباد پر دھاوا نہیں بولاجاسکتا، فورسز کو بتادیا ہے ان کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے: محسن نقوی

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم: 20سال پرانی موٹرسائیکل اور رکشے بھی مستفید ہوسکیں گے

اسلام آباد ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آرہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو: امیر جماعت اسلامی

سندھ میں 40 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں: صنفی مساوات رپورٹ میں انکشاف

لودھراں: نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی

کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید، 103 زخمی

کسی جماعت کو راستے بند کرنے کا قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری

تازہ ترین

• 2 منٹ پہلے را اور طالبان کا مبینہ دہشتگرد نیٹ ورک پراکسی گروہوں کے ذریعے سرگرم، انٹیلی جنس ذرائع

• 2 گھنٹے پہلے پنجاب میں رواں سال ایک ہزار 60 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا ، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

• 4 گھنٹے پہلے ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی

ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی

• 5 گھنٹے پہلے محمد فاروق نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

محمد فاروق نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا

• 6 گھنٹے پہلے دشمن کی کسی بھی غلطی کا جواب طاقت سے دینے کیلئے 100 فیصد تیار ہیں: کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب

دشمن کی کسی بھی غلطی کا جواب طاقت سے دینے کیلئے 100 فیصد تیار ہیں: کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب

• 6 گھنٹے پہلے ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کر دیے

ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کر دیے

• 7 گھنٹے پہلے 'گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول ہوگا'، صدر ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کیساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا

'گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول ہوگا'، صدر ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کیساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا

• 8 گھنٹے پہلے نیدرلینڈز کی ائیرلائن میں دوران پرواز پاور بینک پھٹ گیا، طیارے میں آگ لگ گئی

نیدرلینڈز کی ائیرلائن میں دوران پرواز پاور بینک پھٹ گیا، طیارے میں آگ لگ گئی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے