• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:28 صبح
  • پاکستان

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

اسلام آباد (4 اکتوبر 2026): اگر کسی کے مرحوم والد کے دو شناختی کارڈ ہوں اور بچوں کے شناختی کارڈ نہ بن رہے ہوں تو کیا کیا جائے؟

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ ان کے والد نے دو شناختی کارڈ بنوا رکھے تھے۔ نادرا نے دونوں شناختی کارڈ مسنوخ کر دیے ہیں۔ والد کا انتقال ہو چکا ہے اور میرا شناختی کارڈ اسی وجہ سے نہیں بن رہا، تو اسکا حل کیا ہے؟

اس سوال کے جواب میں نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے پہلے تو یہ واضح کیا کہ اگر کسی فرد نے دانستہ دو شناختی کارڈ بنا رکھے ہیں، وہ قانونی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر اس کیس میں جہاں کسی شہری نے دو شناختی اکرڈ بنا رکھے ہیں، تو نادرا دونوں شناختی کارڈ کو بلاک کر دیتا ہے، کیونکہ نادرا کے پاس دو چہرے ایک جیسے لیکن ریکارڈ الگ الگ ہوتا ہے، ہمیں نہیں پتہ کہ کون سا ریکارڈ درست ہے، اس لیے دونوں شناختی کارڈ بلاک کر دیے جاتے ہیں۔

نادار پی او آر نے خاتون کالر کے مسئلے کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے والد کے دونوں شناختی کارڈ لے کر متعلقہ زونل بورڈ جائیں۔ زونل بورڈ سے متعلق نادرا سینٹر یا نادرا کی ایپلیکیشن سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ زونل بورڈ آفس جا کر والد کے دونوں شناختی کارڈ پیش کریں اور ان سے کہیں کہ آپ کے والد کی لُک کو کلیئر کیا جائے۔ جو معلومات درست ہیں، وہ رکھی جائیں اور دوسرے کارڈ کی معلومات کو ختم کر دیا جائے۔ اس بنیاد پر ان کا کارڈ سبمٹ ہو جائے گا۔

اس کے بعد اپنے والد مرحوم کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جو یونین کونسل سے بنوایا ہے، وہ نادرا کے دفتر میں پیش کر کے ان کا اصل شناختی کارڈ ختم کرائیں، اسکے بعد ہی آپ کے شناختی کارڈ کی پراسیسنگ شروع ہو سکے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے