قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو تیسرا خط لکھ دیا۔
محمد رضوان نے خط میں 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس مل گیا ہے، میں 2 اکتوبر کو انکوائری میں شامل ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔
رضوان نے این سی سی آئی اے سے مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں۔
وکٹ کیپر نے کہاکہ پہلے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوا کھیلنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، عدالت میں ایجنسی کی جانب سے پیکا 2016 میں الیکٹرانک فراڈ کی دفعہ کا ذکر کیا گیا تھا، نئے نوٹس میں آن لائن بیٹنگ اور جوا کھیلنے کے الزامات کا ذکر نہیں، مبہم صورتحال واضح کی جائے۔
معاملات سمجھنے کیلئے مجھے چند سوالات پر وضاحت درکار ہے: کرکٹر
رضوان نے خط میں کہا کہ معاملات سمجھنے کے لیے مجھے چند سوالات پر وضاحت درکار ہے، کیا انکوائری کا تعلق اب بھی آن لائن بیٹنگ یا جوئے کے معاملے سے ہے؟ پیکا 2016 کی کون سی مخصوص شقیں انکوائری سے متعلق ہیں؟ اگر پہلے نوٹس کے بعد انکوائری کا دائرہ کار تبدیل ہوا ہے توموجودہ دائرہ کارسے تحریری آگاہ کیا جائے۔
• رضوان کو این سی سی آئی اے کیجانب سے ملنے والے دوسرے نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
• رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط، موبائل فون واپس کرنے اور انکوائری کی وجوہات بتانے کا مطالبہ
• رضوان کا ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے این سی سی آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ
محمد رضوان نے خط میں پوچھا کہ بیٹنگ اور جوئے کا الزام میرے کرکٹ کیریئر کی ساکھ کو متاثر کرنے والے الزامات سے جڑ گیا، کیا انکوائری کے سلسلے میں پی سی بی، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ یاکرکٹ کے کسی دیگر متعلقہ ادارے کو آگاہ کیا گیا؟ کیا پی سی بی یا آئی سی سی سے معلومات حاصل کی گئیں یا کوئی رابطہ کیا گیا؟
وکٹ کیپر نے کہا کہ میرا موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہے، پاس ورڈ انگلینڈ اور پہلی پیشی پر فراہم کیا، میری موجودگی میں اس ڈیوائس کو دوبارہ کھولا اور جانچا گیا، میرا موبائل ضبط کرنے کی رسید، وارنٹ، کسٹڈی ریکارڈ یا مسلسل اپنے پاس رکھنے سےمتعلق کوئی تحریری دستاویز فراہم نہیں کی گئی۔
رضوان نے پوچھا کہ فرانزک معائنے کے سلسلے میں مجھ سے ذاتی طور پر مزید کس تعاون کی ضرورت ہے؟ فرانزک معائنہ بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جائے اور میرا موبائل فوری طور پر واپس کیا جائے۔
محمد رضوان نے کہا کہ مجھے تاحال نہیں بتایا گیا کہ دراصل مجھ پر الزام کیا ہے، میں کسی بھی قانونی انکوائری کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ایشین گیمز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن
ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل: پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
شبمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا
بھارتی ہاکی ٹیم کے رواں سال پاکستان کے دورے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے
میچ کے دوران مداحوں کےگراؤنڈ میں داخلے پر بابر غصہ ہوگئے، سیلفی لینے والے مداح کاموبائل چھین کر پھینک دیا
پاکستان کرکٹ میں بڑے فیصلے کی ہوا چل پڑی، بڑے کھلاڑی ڈراپ
ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان
اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں
• 45 منٹ پہلے ایشین گیمز: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن
• 55 منٹ پہلے ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم ناکام، 10 لاکھ نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ریٹیلرز کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم ناکام، 10 لاکھ نان فائلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
• 1 گھنٹے پہلے سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی: وزیر تعلیمی بورڈز
سندھ حکومت یا کسی سیاسی شخصیت کی جانب سے جامعات میں کوئی مداخلت نہیں کی جارہی: وزیر تعلیمی بورڈز
• 1 گھنٹے پہلے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع کچھی میں فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
• 1 گھنٹے پہلے بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
• 2 گھنٹے پہلے عمرہ کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کے نئے ڈنکی روٹ کا انکشاف
عمرہ کی آڑ میں آسٹریلیا جانے کے نئے ڈنکی روٹ کا انکشاف
• 2 گھنٹے پہلے بہاولپور: اولاد کے ناروا رویے سے تنگ بوڑھے والدین نے نہر میں چھلانگ لگادی
