اکثر افراد سالم پھل کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ ان کے جوس پینے کو ترجیح دیتے ہیں، مگر صحت کے لیے زیادہ مفید کیا ہوتا ہے؟
اس سوال کا جواب ایک نئی تحقیق میں دیا گیا ہے۔
جرنل کرنٹ ڈویلپمنٹس ان نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جوس کے مقابلے میں سالم پھل کو کھانے سے امراض قلب سے خود کو بچانے میں زیادہ مدد ملتی ہے۔
اس تحقیق میں 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
اس پھل کو کھانے سے معدے کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ان افراد کی عمر، آمدنی، تعلیم اور تمباکو نوشی سمیت دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا۔
تحقیق میں دریافت ہوا کہ سالم پھلوں کا کم استعمال کرنے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق 100 فیصد خالص پھلوں کے جوس اور امراض قلب کے خطرے میں کمی کے درمیان قابل اعتبار تعلق دریافت نہیں ہوسکا۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ 100 فیصد خالص جوس ہارٹ اٹیک کے خطرے میں کسی حد تک کمی لاتا ہے مگر ہائی کولیسٹرول کے حوالے سے کوئی فائدہ دریافت نہیں ہوا۔
اٹھک بیٹھک یا اس سے ملتی جلتی ورزش کرنے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ جوس سے صحت کو اتنے فوائد حاصل نہیں ہوتے جتنے سالم پھل کو کھانے سے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سالم پھلوں کے زیادہ استعمال سے دل کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سالم پھلوں میں تمام نباتاتی فائبر برقرار رہتا ہے جو جوس بنانے کے عمل میں خارج ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پھل کھانے کے بعد بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں فوری اضافہ نہیں ہوتا۔
اسی طرح نباتاتی مرکبات کی سطح سالم پھلوں اور جوس میں مختلف ہوتی ہے اور سالم پھل اس حوالے سے زیادہ بہتر ثابت ہوتے ہیں۔
ایسا دنیا بھر میں دیکھنے میں آتا ہے مگر اس فرق کی وجہ اب تک اسرار ہے۔
محققین کے مطابق اس تحقیق میں غذائی فائبر یا مرکبات کی مقدار کا براہ راست تجزیہ نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ پھلوں کے 100 فیصد جوسز دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں مگر سالم پھل کو کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
اب ان کی جانب سے اس تحقیق کو مزید آگے بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہے۔
اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے
خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کینسر کیسز کی تعداد زیادہ کیوں ہوتی ہے؟
دل کی صحت کا عالمی دن : ہارٹ اٹیک کی عام علامات کیا ہوتی ہیں؟
خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی
اسمارٹ فونز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے سے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقہ
بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق
ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں
روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق
ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات
تازہ ترین
• 12 منٹ پہلے جوس کے مقابلے میں سالم پھل کھانے سے دل کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، تحقیق
• 58 منٹ پہلے اس پھل کو کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
• 1 گھنٹے پہلے متحدہ عرب امارات میں بین الامارات ریل سفر کے نئے دور کا آغاز
متحدہ عرب امارات میں بین الامارات ریل سفر کے نئے دور کا آغاز
• 1 گھنٹے پہلے سعودیہ کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، خواجہ آصف کا حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع کا اعلان
سعودیہ کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، خواجہ آصف کا حوثیوں کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع کا اعلان
• 1 گھنٹے پہلے عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، عراقی وزیر اعظم کا کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، عراقی وزیر اعظم کا کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
• 2 گھنٹے پہلے وہ آسان ورزش جسے ہفتے میں ایک بار کرنے سے بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے
• 2 گھنٹے پہلے وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، طارق فضل چوہدری
وفاقی حکومت کے پی میں ایمرجنسی نفاذ سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، طارق فضل چوہدری
• 3 گھنٹے پہلے ریاضی کی اس دلچسپ پہیلی کو حل کر سکتے ہیں؟
