• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 12:43 شام
  • پاکستان

بھائی نے گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تلاش اور صورتحال واضح کرنے کی اپیل کر دی

ٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی حنیف ولد چُکّا نے اپنی بہن ثمینہ کی گزشتہ چھ دنوں سے گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تلاش اور صورتحال واضح کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں حنیف نے کہا کہ میری بہن ثمینہ 6 دنوں سے لاپتا ہے، ہم ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ثمینہ کسی دیشت گرد تنظیم میں شامل ہوئی ہے تو اس کے اس اقدام سے میرا، میرے گھر والوں یا خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

حنیف نے اپنے خاندان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے