• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 3:28 صبح
  • پاکستان

حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کے نئے بم گرا رہی ہے، رہنما حمید الحسن گجر

لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مرکزی مسلم لیگ لاہور کے کارکنان نے شالیمار مین روڈ پر مہنگے پیٹرول کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ لاہور کے رہنما حمید الحسن گجر نے کہا کہ رات کی تاریکی میں حکومت نے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا ہے پیٹرول کی قیمت 380 روپے فی لیٹر تک پہنچنا حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کے نئے بم گرا رہی ہے پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

حمید الحسن گجر کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ گلی گلی اور نگر نگر عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائے گی اور مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے