• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 10:55 صبح
  • پاکستان

مسئلہ اب لانگ مارچ سے آگے بڑھ چکا ہے کیوں کہ اب مسئلہ قومی سلامتی کا ہے، ذرائع

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے متعلق ذرائع کا اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اب فیصلہ سازوں کیلئے صرف پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلہ سہیل آفریدی کی حکومت ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مسئلہ اب لانگ مارچ سے آگے بڑھ چکا ہے کیوں کہ اب مسئلہ قومی سلامتی کا ہے اس لیے اب یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا۔

‍ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اصل مسئلہ یہ ہے کہ سہیل آفریدی اور ان کے ساتھی دہشت گردوں سے مل کر پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ اس لیے اب یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو جانا ہوگا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت کچھ اور ہی سوچ رہی ہے، فیصلہ سازوں کا یہ کہنا ہے کہ اب صرف پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مسئلہ نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنا ہے تو کرے، ملتوی کرنا ہے تو ملتوی کرے، مسئلہ اب اس سے آگے بڑھ چکا ہے کیونکہ اب مسئلہ قومی سلامتی کا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے