• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 11:38 صبح
  • پاکستان

چھ قسم کے یونٹس کی دستیابی کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں

امریکی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون کیوبا پر ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی کررہا ہے۔

سی بی ایس نیوز اور کئی امریکی حکام کے ذرائع کے مطابق امریکی فوج اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیاکہ وہ یو ایس سدرن کمانڈ کو 90 سے 120 دنوں کے اندر سپورٹ یونٹ فراہم کر سکتا ہے. اگرچہ دستاویز میں کیوبا کا ذکر نہیں ہے ، اور اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ کسی یونٹ کو تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جائزہ کیوبا کے حوالے سے امریکہ کی طرف سے کی جانے والی فوجی منصوبہ بندی کا حصہ ہے ، حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ دستاویز میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ فورسز کو کہاں بھیجا جائے گا یا وہ کس قسم کے آپریشن کی حمایت کر سکتے ہیں۔

اندرونی پیغام میں چھ قسم کے یونٹس کی دستیابی کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں جنہیں امریکی جنوبی کمان کے اختیار میں رکھا جا سکتا ہے، جو وسطی امریکہ ، جنوبی امریکہ اور کیریبین میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے