آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن
بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
کراچی: شہر قائد میں ’آئی ٹی سی این ایشیا 2026‘ کا اختتام شان دار انداز میں ہو گیا ہے، جس میں 550 ملین امریکی ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے کیے گئے ہیں۔
28 ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 جمعرات کو کراچی ایکسپو سینٹر میں شان دار انداز میں اختتام پذیر ہوئی، تین روزہ ٹیکنالوجی نمائش اور کانفرنس کے دوران 75 سے زائد مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں اور کاروباری وعدوں کے تحت 550 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرگرمیاں سامنے آئیں، جو پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں بڑھتی ہوئی رفتار اور اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔
تقریب کے دوران طے پانے والے کاروباری وعدوں اور معاہدوں پر آئندہ برسوں میں عمل درآمد متوقع ہے، جس سے پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل خدمات اور وسیع تر ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی ترقی میں مدد ملے گی۔
آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں کاروباری سرگرمیوں کے حجم نے پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل معیشت میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی شراکت داریوں اور سرحد پار تعاون کے بڑھتے ہوئے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔
ٹیکس دہندگان کے لیے بڑی خبر، ایف بی آر نے طریقہ کار بدل دیا
آخری روز (جمعہ) تجارتی وزیٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، متعدد پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی سے دلچسپی رکھنے والوں اور کاروباری فیصلہ سازوں نے نمائش ہالز کا دورہ کیا۔ نمائش کنندگان کو وزیٹرز اور ممکنہ صارفین کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی ملی، جب کہ نمائش کے دوران کاروباری ملاقاتیں، مصنوعات کے مظاہرے، نیٹ ورکنگ سیشنز اور ممکنہ تجارتی شراکت داریوں پر گفتگو جاری رہی۔
نمائش کے کامیاب اختتام پر بات کرتے ہوئے آئی ٹی سی این ایشیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمیر نظام نے کہا کہ ایونٹ میں ہونے والی کاروباری سرگرمیوں کا حجم پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم اور بین الاقوامی مارکیٹوں سے جڑنے کی اس کی صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔
انھوں نے کہا کہ 550 ملین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی مفاہمتی یادداشتیں، معاہدے اور کاروباری ڈیلز پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبے میں مقامی اور بین الاقوامی فریقین کی بڑھتی ہوئی دل چسپی ظاہر کرتے ہیں۔ آنے والے برسوں میں یہ دل چسپی نئی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی شراکت داریوں، کاروبار میں توسیع اور مضبوط بین الاقوامی روابط کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔
تین روزہ ایونٹ میں ایک جامع کانفرنس پروگرام بھی شامل تھا، جس میں پاکستان کے ٹیکنالوجی کے مستقبل سے جڑے اہم موضوعات، بشمول مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل تبدیلی، ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری، کاروبار و جدت، مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ افرادی قوت اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی پر گفتگو ہوئی۔ ایونٹ میں شریک کمپنیوں اور اداروں نے متعدد مصنوعات بھی متعارف کرائیں، جن کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی جدتوں اور حل کی نمائش کی گئی۔
کراچی ایڈیشن کے اختتام کے بعد اب توجہ 29 ویں آئی ٹی سی این ایشیا پر مرکوز ہے، جو 29 سے 31 جنوری 2027 تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی۔
ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام آئی ٹی سی این ایشیا 2026 کو ایس آئی ایف سی نے اسٹریٹجک سپورٹر، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومتِ سندھ نے اسٹریٹجک پارٹنرز، جب کہ Ignite National Technology Fund نے نیشنل انوویشن پارٹنر کے طور پر تعاون فراہم کیا۔
