• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 3:28 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے پراسیکیوٹر جنرل نے فلائی دبئی کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد اسے دہشت گرد حملے کی کوشش قرار دے دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے معاون پائلٹ نے پرواز کے دوران کاک پٹ میں پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔

پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق معاون پائلٹ نے دہشت گردی کا منصوبہ پہلے سے بنا رکھا تھا۔

اماراتی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ واقعے کے حالات، محرکات اور ممکنہ روابط کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دیگر ٹھوس اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ واقعے میں ملوث معاون پائلٹ کی شناخت عمانی شہری ہمام الحمامی کے نام سے ہوئی ہے۔

فلائی دبئی کا حملہ آور پائلٹ کون تھا؟ امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، کمپنی اس مرحلے پر مزید تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز نے ہنگامی سگنلز جاری کرنے کے بعد سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے