• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 2:38 شام
  • پاکستان

اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے مزاکرت سے متعلق بریف کیا

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے مزاکرت سے متعلق بریف کیا۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایمرجنسی لگانے کا مکمل پلان نظر آتا ہے، ارکان کی اکثریت نے کہا کہ مذاکرات کا سلسہ بڑھایا جائے، ارکان کی اکثریت نے کہا اگر حکومت مثبت پیش رفت کرتی ہے تو لانگ مارچ ختم کی بجائے تاریخ بڑھائی جا سکتی ہے۔

اراکین نے رائے دی کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی بانی سے ملاقات کی صورت میں کوئی راہ نکل سکتی ہے، بعض ارکان نے رائے دی کہ بانی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما بھی جائیں، اجلاس میں لانگ مارچ موخر یا منسوخ کرنے بھی تجاویز لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ‏علی محمد خان نے رائےدی کہ لانگ مارچ ایک صورت میں موخر ہوسکتا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلہ پہ عمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروائے، ‏حکومت بانی کو ہسپتال منتقل کرے اور ان کی بہنوں کو رہا کرکے انکی خان صاحب سے ملاقات کروائے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق بانی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور انکے دیرینہ ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرے، ‏حکومت سے بانی کے مقدمات جلد لگوانے کا مطالبہ کیا جائے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے