• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 11:51 شام
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈیبیو گانے ’پابلو‘ کی تعریف کرکے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں عاصم اظہر نے ’پابلو‘ کو ’بینگر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہیں بطور آرٹسٹ ایک نئے انداز میں دیکھنا دلچسپ ہے۔

عاصم اظہر نے خاص طور پر گانے کے بول کی تعریف کی جو ہانیہ نے خود لکھے ہیں۔

View this post on Instagram A post shared by BBC Asian Network (@bbcasiannetwork)

A post shared by BBC Asian Network (@bbcasiannetwork)

عاصم اظہر نے امید ظاہر کی کہ ہانیہ کا موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی مزید لڑکیوں کو پاپ میوزک کی طرف آنے کی ترغیب دے گا۔

یہ پڑھیں: شائے گل نے اپنے گانے اور ہانیہ عامر کے ’پابلو‘ میں مماثلت پر خاموشی توڑ دی

گلوکار نے پاکستانی میوزک سننے والوں سے بھی کہا کہ موسیقی کو مقابلے کے بجائے اظہار کا ذریعہ سمجھنا چاہیے اور ہر گانے کو ضرورت سے زیادہ تنقیدی انداز میں نہیں دیکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ماضی میں دوست رہ چکے ہیں، ہانیہ نے چند ماہ قبل گلوکار کے کنسرٹ میں بھی شرکت کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے دوبارہ ساتھ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے