• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 12:37 شام
  • پاکستان

فیز ون اور ٹو کے تحت ضلع شیرانی میں مجموعی طور پر 116 ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے، جن میں سے 115 منصوبے مکمل ہوچکے

بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع شیرانی میں ترقیاتی منصوبوں نےعلاقے میں تعمیرو ترقی کی نئی بنیاد رکھ دی ہے۔ فیز ون اور ٹو کے تحت ضلع شیرانی میں مجموعی طور پر 116 ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے، جن میں سے 115 منصوبے مکمل ہوچکے۔ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ان منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 689.99 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع شیرانی کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد مل رہی ہے۔ ضلع شیرانی میں انفراسٹرکچر کی بہتری سے مقامی آبادی کیلئےروزمرہ زندگی مزید آسان بنانے کی بنیاد بھی مضبوط ہوئی ہے۔ ایف سی بلوچستان نارتھ، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر اورکامیاب نگرانی میں اہم کردارادا کیا۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاستی اداروں کے عوامی خدمت اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے عزم کو تقویت مل رہی ہے۔ عوامی فلاح، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پائیدار انفراسٹرکچر کے ذریعے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانے کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے