• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 11:27 شام
  • پاکستان

آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن

بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

(26 ستمبر 2026): بھارتی ریاست تلنگانہ میں شوہر کو غیر لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتا دیکھ کر دلبرداشتہ بیوی نے خودکشی کر لی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق منچریال میں گنیش وسرجن کے دوران دوسری لڑکی کے ساتھ ڈانس کرنے پر شوہر سے تلخ کلامی کے بعد 24 سالہ بیوی نے زہر کھا کر خودکشی کی۔

متوفی بیوی کی شناخت سندھیا کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے شوہر کا نام جانگو ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شوہر نے 23 ستمبر کی رات کو ایک دوسری لڑکی کے ساتھ ڈانس کیا تھا جبکہ بیوی نے زہر کھا کر خودکشی کی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جوڑے کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے