• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 9:58 شام
  • پاکستان

پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

(22 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار وہ شادی کرنے اور بچہ گود لینے کا فیصلہ کرنے کے بہت قریب پہنچ چکی تھیں۔

شروتی ہاسن نے حال ہی میں سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے سے اپنی بیزاری کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ماں بننا چاہتی ہیں، چاہے وہ اپنا ہو یا گود لیا ہوا۔

شروتی ہاسن نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی کا ساتھ بہت پسند ہے، لیکن میں نے اپنی ساری زندگی کسی ایک خانے میں فٹ نہ ہونے کے انداز میں گزاری ہے، مجھے لگتا ہے کہ شادی کی کاغذی کارروائی، فضول خرچی اور دکھاوا ہم یہ سب کس کیلیے کر رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار شادی کرنے کے بہت قریب آ چکی تھی اور جب اصل وقت آیا تو مجھے اتنا ڈر بھی نہیں لگا، جو لوگ بڑی شادیاں کرتے ہیں ان پر تنقید نہیں کر رہی لیکن یہ چیز مجھے ہمیشہ پریشان کرتی ہے، یہ پیسہ کسی خیرات میں دے دو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بچہ گود لینے کیلیے بھی تیار ہوں اور میں واقعی ماں بننا چاہتی ہوں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے