• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 10:58 صبح
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

پنجگور(19 ستمبر 2026): سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں آپریشن کرکے 11دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن "رد الفتنہ 3” کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن ایکشن جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنتہ الہندوستان کے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور عسکری ساز و سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اسی طرح، ضلع چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی فورسز نے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کارروائیوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے فورسز کی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ ریاست کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف یہ آپریشنز آخری دہشت گرد کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے