• ستمبر 10, 2026
  • Last Update ستمبر 10, 2026 10:35 شام
  • پاکستان

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد: انسداددہشت گردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مزید 4مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد کے 4 مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے مزید وارنٹ جاری کیے گئے۔

پولیس کی استدعا پر عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

تھانہ کوہسار کےمقدمہ نمبر 1032میں 5 پی ٹی آئی رہنماؤں سہیل آفریدی، شاہد خٹک، سالار کاکڑ، صدام ترین اور امجد علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

تھانہ رمنا اور تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیے گئے جن میں سہیل آفریدی، جنید اکبر ،شاہد خٹک اور عاطف خان شامل ہیں۔

تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1228 میں 9 پی ٹی آئی رہنماؤں سہیل آفریدی، جنید اکبر ،شاہد خٹک، عاطف خان، مینا خان، شفیع جان، نسیم علی شاہ، اقبال آفریدی اور عبدالغنی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے۔

انسداددہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ پولیس نے استدعا کی کہ تمام متعلقہ ملزمان مقدمات میں مطلوب ہیں اور ملزمان سے تفتیش کیلئے گرفتاری مطلوب ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے