اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
(10 ستمبر 2026): جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ایک اور بیٹی یا بیٹا بھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی خفیہ ایجنسی (این آئی ایس) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ حیران کن دعویٰ کیا۔
این آئی ایس کے مطابق کم جونگ ان کی بیٹی اور ان کی جانشین کم جو اے کی ایک چھوٹی بہن یا بھائی بھی موجود ہے، لیکن اس کی جنس کے بارے میں تاحال کوئی معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔
انٹیلیجنس ایجنسی حکام نے تصدیق کی کہ اگرچہ شمالی کوریا کے حکمران خاندان میں بچوں کی پیدائش کی ترتیب طویل عرصے سے ایک راز بنی ہوئی ہے، لیکن کم جو اے کو اس وقت باقاعدہ طور پر اقتدار سنبھالنے کیلیے تیار کیا جا رہا ہے۔
این آئی ایس اس بات کی بھی جانچ پڑتال کر رہی ہے کہ آیا کم جو اے کا کوئی بڑا بھائی بھی موجود ہے یا نہیں، البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ جانشینوں کی صف میں اس کا کوئی نام و نشان یا مقام نہیں ہے۔
سب سے پہلے 2022 میں ایک بین البراعظمی بلیسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر دنیا کے سامنے لائی جانے والی کم جو اے بتدریج اپنے والد کم جونگ ان کے شانہ بشانہ ایک نمایاں کردار اختیار کرتی چلی گئی ہیں۔
وہ معمول کے مطابق ریاست کی اہم تقریبات، فوجی پریڈز اور بڑے سفارتی میل ملاقاتوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتی ہیں۔
