• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد منظم اور جامع انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں جس دوران سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور ٹل کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ حملوں کی ذمہ دار دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر فضائی کارروائیاں کی گئیں، 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئی جس میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا اور متعدد زخمی ہوئے۔

وزارت اطلاعات کاکہنا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج اور دہشتگردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں 3 اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، تباہ کیے گئے اہداف میں خودکش بمباروں کی تربیت کا مرکز بھی شامل تھا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق کارروائی میں متعدد خودکش بمباروں سمیت 28 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ ان کے مراکز اور ٹھکانوں میں موجود بڑی مقدار میں ذخیرہ اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ افغانستان بدستور دہشتگردی کا مرکز بنا ہوا ہے، پاکستان کو لاحق دہشتگردی کا خطرہ افغانستان سے پیدا ہو رہا ہے، اسی تناظر میں دہشتگردوں کے مراکز کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق کارروائیوں کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کیں، یقینی بنایا گیا کہ کسی قسم کا ضمنی نقصان نہ ہو، انسدادِ دہشتگردی مہم ’غضب الحق‘ پوری رفتار سے جاری رہے گی، مہم جاری ہے تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیاجاسکے۔

لانگ مارچ: اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال

دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی

علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی: ضلع وسطی، غربی، جنوبی اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ایم کیو ایم پاکستان کا نئے انتظامی یونٹس کیلئے کراچی سے اسلام آباد تک مارچ کا اشارہ

پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے: خواجہ آصف

وزیراعظم شہباز کے دونوں ادوار میں قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

مالاکنڈ میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی، فائرنگ کرنیوالا پی ٹی آئی ایم پی اےکا گارڈ ہے، ذرائع

پاکستان کی تمام مشکلات کا حل تعلیمی نظام میں ہے، اسپیکرپنجاب اسمبلی

تازہ ترین

• 8 منٹ پہلے سکیورٹی فورسز کی کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، 37 دہشتگرد ہلاک

• 38 منٹ پہلے پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

• 39 منٹ پہلے مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

• 43 منٹ پہلے قومی کرکٹر محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ملی

قومی کرکٹر محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ملی

• 2 گھنٹے پہلے لانگ مارچ: اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے نویڈیا کے سربراہ نے اے آئی کے خطرات سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا

نویڈیا کے سربراہ نے اے آئی کے خطرات سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا

• 2 گھنٹے پہلے جماعت اسلامی کی آسان سیاست

جماعت اسلامی کی آسان سیاست

• 2 گھنٹے پہلے سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کے دفاع میں سامنے آگئے

سلمان خان کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کے دفاع میں سامنے آگئے

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے