شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 193 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جب کہ اس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال ، دیر سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
