• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 3:48 شام
  • پاکستان

سمے رائنا کا جملہ سنتے ہی وہاں موجود پیپارازی ہنسنے لگے جبکہ مداح کو بھی اپنی سنجیدہ شکل کا احساس ہو گیا

بھارتی کامیڈین سمے رائنا اور ان کے ایک مداح کے درمیان دلچسپ لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

ویڈیو میں ایک مداح سمے رائنا کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے ان کے پاس آتا ہے مگر اس دوران وہ انتہائی سنجیدہ چہرہ بنا کر ان کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہے۔ لڑکے کا دوست ان دونوں کی تصویر بیک کیمرے سے لیتا ہے جبکہ وہاں کھڑے پیپارازی بھی ان کی یصویر بنانے لگ جاتے ہیں۔

مداح کا انداز دیکھ کر سمے رائنا بھی خاموشی توڑتے ہوئے مزاحیہ انداز میں بولتے ہیں کہ، ’بھائی ایسا چہرہ کیوں بنایا ہوا ہے؟ ایسا لگ رہا ہے میں تمہارا فین ہوں اور تمہارے ساتھ تصویر لے رہا ہوں۔‘

View this post on Instagram

سمے رائنا کا جملہ سنتے ہی وہاں موجود پیپارازی قہقہے لگانے لگے جبکہ مداح کو بھی اپنی سنجیدہ شکل کا احساس ہو گیا اور اس نے فوراً اپنے تاثرات تبدیل کرتے ہوئے مسکرا کر دوبارہ تصویر بنوائی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے