• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 12:30 صبح
  • پاکستان

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چیخ‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔

صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چیریٹی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

اداکارہ نے گفتگو کے دوران چند سال قبل فلمی ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

صبا قمر نے کہا کہ مجھے ایک ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی، یہ میرے ڈراموں کا نہیں بلکہ اس فلم کا ساتھی اداکار تھا جس میں کچھ سال پہلے کام کیا تھا تاہم اب وہ شادی شدہ ہیں اس لیے میں ان کا نام ظاہر نہیں کروں گی ورنہ ان کی اہلیہ انہیں مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے بھانجی سے اس کا ذکر کیا تو اس نے کہا کہ خالہ انہیں بھول جائیں اور زندگی میں آگے بڑھیں کیونکہ آپ لوگ شوٹنگ کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھانجی کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے۔

صبا قمر کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام لے کر اندازے لگائے جارہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے