• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 1:58 صبح
  • پاکستان

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات گرومندر، ڈیفنس فیز8 ذوالفقات ایونیو اور شارع فیصل میں ناتھا خان ریلوے ٹریک کے قریب پیش آئے

کراچی میں ٹرین اور گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

چھیپا حکام نے بتایا کہ حادثہ شام 6 بجے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہوسکی جو کہ راہگیر تھیں، ان کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو نے بتایا کہ ہفتے کو دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب ڈیفنس فیز 8 ذوالفقار ایونیو کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سالہ عبدالرزاق نامی شہری شدید زخمی ہوئے، جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس دونوں ٹریفک حادثات کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا شارع فیصل ناتھا خان ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 65 سالہ مشتاق احمد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جبکہ اس حوالے سے ڈرگ روڈ ریلوے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے